نیٹو زاپورزیا اسٹیشن کا فوری معائنہ کرنا چاہتا ہے

یوکرائنی صدر کو منگل کی شام اپنے کچھ معاونین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
یوکرائنی صدر کو منگل کی شام اپنے کچھ معاونین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

روس نے گزشتہ روز اپنے بحیرہ اسود کے اس بحری بیڑے کے لئے ایک نئے کمانڈر کی تقرری کا اعلان کیا ہے جس کا ہیڈ کواٹر جزیرہ قرم میں ہے اور یہ فیصلہ جزیرہ کو ہلا کر رکھ دینے والے دھماکوں کے ایک سلسلے کے بعد ہوا ہے جبکہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے زور دیا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) روس کے زیر کنٹرول زاپورزیا جوہری پاور پلانٹ کا فوری طور پر معائنہ کرے۔

نیٹو کے سیکرٹری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس سے جوہری حادثے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے (۔۔۔)فوری طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اور تمام روسی افواج کے اس مقام سے انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ سرکاری روسی انفارمیشن ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ماسکو نے اپنے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کا ایک نیا کمانڈر وکٹر سوکولوف مقرر کیا ہے جن کا تعارف اس کے کمانڈر ایگور اوسیپوف کی بجائے سیواستوپول کی بندرگاہ میں بحری بیڑے کی ملٹری کونسل کے اراکین سے کرایا گیا ہے۔

یہ پیشرفت قرم میں ایک فوجی اڈے اور پھر گولہ بارود کے ڈپو کو نشانہ بنانے والے دھماکوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے جسے ماسکو نے بالواسطہ طور پر بنیاد پرست گروہوں سے جوڑنے کی کوشش کی ہے اور کل نیویارک ٹائمز نے ایک تحقیقات شائع کی ہے جس میں اس نے روسی افواج کے پیچھے کام کرنے اور جہاں بھی ہو سکے انہیں نشانہ بنانے والے یوکرائنی جنگجوؤں سے بات کی ہے اور ان میں سے ایک کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری کارروائیوں کا مقصد روسی قابض کو یہ بتانا ہے کہ وہ اپنے گھر میں نہیں ہے اور وہ ایسی جگہ بھی نہیں ہے جہاں ان کا استقبال کیا جا سکے۔(۔۔۔)

جمعرات 20 محرم الحرام 1444ہجری -  18 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15969]  

بائیڈن کا نیتن یاہو سے حکومت بدلنے کا مطالبہ

گزشتہ روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی بچیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں (روئٹرز)

کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں "انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کی قرارداد پر کثرت رائے سے ووٹ دیا، جو کہ مشرق وسطیٰ کو بھڑکانے والی "انسانی تباہی" سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اقدامات کرنے میں ناکامی کے چند روز بعد ہے۔

ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی نیابت کرتے ہوئے موریطانیہ اور عرب گروب کے 153 ممالک نے مصر کی تیار کردہ قرارداد پر ووٹ دیا۔ جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے دیگر 8 ممالک کے ساتھ مل کر اس قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ اس فیصلہ نے واشنگٹن پر مزید بین الاقوامی دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔ جب کہ واشنگٹن نے کل اسرائیلی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اندھا دھند بمباری کی مہم اور ہلاکتوں میں عام شہریوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں اپنی حمایت کھو دے گا۔ (…)

بدھ-29 جمادى الأول 1445ہجری، 13 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16451]