حسین کامل سے صدامکی گفتگو: اگر لوگ بھوکے ہیں تو پھر آپ کے میزائل بیکار ہیں

حسین کامل سے صدامکی گفتگو: اگر لوگ بھوکے ہیں تو پھر آپ کے میزائل بیکار ہیں
TT

حسین کامل سے صدامکی گفتگو: اگر لوگ بھوکے ہیں تو پھر آپ کے میزائل بیکار ہیں

حسین کامل سے صدامکی گفتگو: اگر لوگ بھوکے ہیں تو پھر آپ کے میزائل بیکار ہیں
سابق عراقی وزیر تجارت محمد مہدی صالح الراوی نے «عراق میں قحط کی روک تھام - محاصرے کے سالوں 1990-2003 کی میری سرگزشت» کے عنوان سے ایک نئی کتاب میں سنہ 1990 میں کویت پر عراق کے حملے کے بعد اس پر عائد پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی وزارت کی سربراہی میں کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے اور یہ پابندیاں 2003 میں عراق پر امریکی حملے تک جاری رہیں ہیں۔

راوی نے ان اختلافات کے بارے میں بڑی بے تکلفی کے ساتھ بات کی ہے جنہوں نے صدام کی حکومت کو متاثر کیا تھا اور اس کا ایک حصہ صدر کے داماد لیفٹیننٹ جنرل حسین کامل سے متعلق ہے جو سنہ 1995 میں ان سے الگ ہو گئے تھے۔

انہوں نے صدام کی طرف سے اپنے اس داماد سے ایک ملاقات میں کی جانے والی بات نقل کی ہے جو ملٹری انڈسٹریلائزیشن اتھارٹی کے سربراہ تھے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر عراق کے لوگ بھوکے ہیں تو آپ کے میزائلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔(۔۔۔)

 ہفتہ 22 محرم الحرام 1444ہجری -  20 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15971]  



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]