"طالبان" کے ایک سابق رہنما کی قیادت میں شیعہ شورش کی کہانی

درمیان میں سفید پوش مہدی نے جیل میں طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا لیکن پچھلے سال ایک تنازعہ اور اختلاف ہوگیا
درمیان میں سفید پوش مہدی نے جیل میں طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا لیکن پچھلے سال ایک تنازعہ اور اختلاف ہوگیا
TT

اس سال کے آغاز میں شمالی افغانستان کے بلخ علاقے میں سینکڑوں شیعہ "طالبان" تحریک کے سابق رہنما مولوی مہدی کی قیادت میں ایک بغاوت میں شامل ہوئے ہیں جس کی وجہ سے "طالبان" فورسز نے بغاوت کو دبانے کے لئے پورے علاقے کا محاصرہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

"نیو یارک ٹائمز" کی ایک رپورٹ کے مطابق درجنوں افراد برف سے ڈھکے پہاڑوں سے گزر کر بلخ پہنچے اور مہدی کی افواج میں شامل ہو گئے جنہوں نے نئی "طالبان" حکومت کے خلاف بغاوت کی ہے اور کئی مہینوں تک طالبان نے مولوی کو اپنی صفوں میں واپس لانے کی کوشش کی ہے اور یہ اقدام تحریک کے خلاف بغاوت کرنے کے خواہشمند افغان شیعوں میں اس کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ سے بچتے ہوئے کیا گیا ہے جو کئی دہائیوں سے ظلم کے شکار تھے اور مہدی کے جنگجوؤں میں سے ایک، 70 سالہ سید قاسم نے کہا کہ اگر طالبان ایک جامع حکومت نہیں چاہتے اور اگر شیعہ اور خواتین کو حقوق نہیں دیے گئے تو ہم کبھی بھی افغانستان میں امن حاصل نہیں کر سکیں گے اور جب تک ہماری رگوں میں خون دوڑتا رہے گا ہم لڑتے رہیں گے۔

مہدی کے ان ملیشیاؤں نے جنہوں نے اپنے آپ کو "ابو الفضل العباس بریگیڈ" کا نام دیا ہے ان کو ہجرت مکانی کرنی پڑی ہے اور انہیں فنڈز کی کمی سے بھی دو چار ہونا پڑا ہے اور وہ کسی بڑی غیر ملکی طاقت سے حمایت حاصل کرنے سے قاصر رہے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 22 محرم الحرام 1444ہجری -  20 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15971]  

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]