موساد سے وابستہ افراد میں 40 فیصد خواتین ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3827496/%D9%85%D9%88%D8%B3%D8%A7%D8%AF-%D8%B3%DB%92-%D9%88%D8%A7%D8%A8%D8%B3%D8%AA%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-40-%D9%81%DB%8C%D8%B5%D8%AF-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%86-%DB%81%DB%8C%DA%BA
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو 7 اگست 2022 کو اسرائیلی فوج، موساد اور جنرل سیکیورٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کو 7 اگست 2022 کو اسرائیلی فوج، موساد اور جنرل سیکیورٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
موساد سے وابستہ افراد میں خواتین کی تعداد 40 فیصد ہے جبکہ دو خواتین اسرائیلی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس میں سب سے اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہیں جو ایرانی مسئلے سے نمٹ رہی ہیں اور یہ اطلاع موساد کے نائب سربراہ کے عہدے پر ایک خاتون کی تقرری کے موقع پر سامنے آئی ہے جو ایرانی فائل کے آپریشنل پہلو کو سنبھالے گی اور یہ بھی جان لینا چاہئے کہ ایک اور خاتون ہیں جو انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ (معلومات کو جمع اور تجزیہ کرنا) کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہیں جو ایرانی مسئلہ کے کام کے ایک بڑے حصے پر نگاہ رکھی ہوئیں ہیں۔
موساد نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایسی تقرریوں کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا ہے لیکن اس نے ان دونوں عہدیداروں کے نام شائع نہیں کئے ہیں اور صرف ان کے ناموں کے پہلے حرف کا ذکر کرنے پر اکتفا کیا ہے اور انہوں نے کہا کہ نئے تعینات میں منتخب (ک) انٹیلی جنس میں ایران کے دفتر کی سربراہ ہیں۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]