پوٹن نے زاپوریزیا جوہری پلانٹ کی طرف بین الاقوامی دورہ کو قبول کیا ہے

30 ستمبر 2019 کو فرانسیسی اور روسی صدور کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے (ڈی پی اے)
30 ستمبر 2019 کو فرانسیسی اور روسی صدور کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے (ڈی پی اے)
TT

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے بین الاقوامی ماہرین کے ایک وفد کو جنوبی یوکرین میں واقع زاپوریزیا جوہری پلانٹ بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

کریملن کے مطابق کل فون کال کے دوران دونوں صدر نے جوہری پلانٹ میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے وفد کو جلد از جلد بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور کریملن کی تاکید کے مطابق کال کے ذریعہ یہ گفتگو میکرون کی پہل پر ہوئی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ روسی فریق نے ایجنسی کے معائنہ کاروں کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی تیاری کی تاکید کی ہے۔

اسی سلسلہ میں فرانسیسی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ میکرون نے یوکرین اور اقوام متحدہ کی شرائط کے مطابق جلد از جلد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ماہرین کے وفد کو سائٹ پر بھیجنے کی حمایت کی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 22 محرم الحرام 1444ہجری -  20 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15971]  

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]