البانیا میں ایک فوجی تنصیب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران دو روسی اور ایک یوکرین کو گرفتار کر لیا گیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3829041/%D8%A7%D9%84%D8%A8%D8%A7%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C-%D8%AA%D9%86%D8%B5%DB%8C%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D8%AF%D9%88-%D8%B1%D9%88%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9
البانیا میں ایک فوجی تنصیب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران دو روسی اور ایک یوکرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے
البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
تیرانہ: «الشرق الاوسط»
TT
TT
البانیا میں ایک فوجی تنصیب میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران دو روسی اور ایک یوکرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے
البانوی وزیر اعظم ایڈی راما کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
البانیہ کی وزارت دفاع نے ہفتے کی شام کو دو روسی اور ایک یوکرائنی آدمی کی اس وقت گرفتاری کا اعلان کیا ہے جب وہ ایک فوجی فیکٹری میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے اور اشارہ بھی کیا ہے کہ دو البانی فوجی گھسنے کی کوشش کو پسپا کرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت نے فرانسیسی پریس ایجنسی کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ افراد میں سے ایک نے محافظوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ وسطی البانیہ میں واقع "گرامش" فیکٹری کی تصاویر لینے کی کوشش کر رہا تھا جو پرانے ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش میں 24 سالہ ایک روسی نے اپنی گرفتاری سے قبل دو سیکورٹی گارڈز کے خلاف اعصابی کرنٹ کا استعمال کیا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)