کیف کا ڈوگین کی بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار

روسی تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کار دھماکہ ایک "منصوبہ بندی سے کیا گیا جرم" تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی کے افراد کل ماسکو کے باہر دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں (اے پی)
تحقیقاتی کمیٹی کے افراد کل ماسکو کے باہر دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں (اے پی)
TT

کیف کا ڈوگین کی بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے سے انکار

تحقیقاتی کمیٹی کے افراد کل ماسکو کے باہر دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں (اے پی)
تحقیقاتی کمیٹی کے افراد کل ماسکو کے باہر دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں (اے پی)

یوکرین نے ہفتے کی شام ماسکو کے باہر ممتاز روسی مفکر اور فلسفی الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی کے قتل سے اپنے تعلق کی ایسے وقت میں تردید کی ہے کہ میں جب روسی تحقیقاتی کمیٹی نے تصدیق کی کہ حاصل شدہ رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس جرم کی "تیاری اور منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔" کل روسی تفتیش کاروں نے کہا کہ 29 سالہ ڈاریا ڈوگین "ٹویوٹا لینڈ کروزر" میں ہونے والے ایک مشتبہ بم دھماکے سے ہلاک ہو گئی جبکہ وہ اسے چلا رہی تھیں۔

پیر- 24 محرم 1444ہجری - 22 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15973]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]