عون اور میقاتی کے درمیان ایک اہم ملاقات کا انتظار

اگست 2020 میں اناج کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر مسلسل آگ بھڑکتی رہی جس سے بندرگاہ کے دھماکے کے نقصانات میں شدید اضافہ کیا (اے ایف پی)
اگست 2020 میں اناج کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر مسلسل آگ بھڑکتی رہی جس سے بندرگاہ کے دھماکے کے نقصانات میں شدید اضافہ کیا (اے ایف پی)
TT

لبنان میں سب نظریں صدر میشل عون اور نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی کے درمیان اس ہفتے ہونے والی ملاقات پر مرکوز ہیں، کیونکہ "سیاہ دھاگے سے سفید دھاگے کو واضح کرنے کا یہ آخری موقع ہے جس کے ذریعے حکومت کی تشکیل دینے کی کوششوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔"
ایک سرگرم سیاسی ذریعے نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ میقاتی موجودہ حکومت کو دو ترامیم کے ساتھ برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں جس میں  عون کی جانب سے 6 وزراء مملکت سمیت 30 وزراء پر مشتمل توسیعی حکومت بنانے کی تجویز کا دروازہ بند کیے بغیر معیشت اور مہاجرین کے موجودہ وزیروں امین سلام اور عصام شرف الدین کی جگہ دو نئے وزیروں کا تقرر کیا جائے، بشرطیکہ کابینہ کی تشکیل ایسے نامور ناموں کی تقرری کا باعث نہ بنے جن کو اعتماد کے حصول کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنا مشکل ہو۔
ذریعہ نے مزید کہا کہ میقاتی نے عون کو موجودہ حکومت کو برقرار رکھنے کی پیشکش کی جبکہ دو وزراء کی جگہ سلام اور شرف الدین کو بطور متبادل شامل کیا۔ ذریعہ نے کہا کہ عون نے تجویز پر غور کرنے اور اس کا جواب بعد میں دینے کے لیے مہلت مانگی۔ لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ صدر جمہوریہ کے ڈائریکٹر جنرل انٹوئن شقیر کو ان کی تجویز کا جواب دے کر ملاقات کے لیے روانہ کیا اور شرط عائد کی گئی کہ وہ دو متبادل وزراء کے نام دیں، اور اسے میقاتی نے مسترد کر دیا۔(...)

پیر- 24 محرم 1444ہجری - 22 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15973]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]