صومالی فورسز نے دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہوٹل پر "القاعدہ" سے منسلک الشباب کی طرف سے شروع کیے گئے حملے کو 30 گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تصادم کے بعد ختم کر دیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 21 جب کہ دیگر زخمیوں کی تعداد 117 ہوگئی۔ صومالیہ کے نئے صدر حسن شیخ محمود کے تقریباً تین ماہ قبل اقتدار سنبھالنے کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا سب سے پرتشدد حملہ تھا۔
صومالیہ کی ایلیٹ فورسز نے "القاعدہ" سے منسلک عسکریت پسندوں سے اس وقت لڑائی کی جب عسکریت پسندوں نے جمعہ کی شام کو دارالحکومت کے حیات ہوٹل میں زبردست فائرنگ اور دھماکوں کا استعمال کرتے ہویے ان کا راستہ روکا۔ سیکورٹی فورسز نے تمام عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔(...)
پیر- 24 محرم 1444ہجری - 22 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15973]