ایران اور یورپی یونین جوہری اتفاق کے سلسلہ میں امریکی جواب کے منتظر ہیں

ایران اور یورپی یونین جوہری اتفاق کے سلسلہ میں امریکی جواب کے منتظر ہیں
TT

ایران اور یورپی یونین جوہری اتفاق کے سلسلہ میں امریکی جواب کے منتظر ہیں

ایران اور یورپی یونین جوہری اتفاق کے سلسلہ میں امریکی جواب کے منتظر ہیں
گزشتہ روز ایران اور یورپی یونین نے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی سفارتی کوششوں کو ختم کرنے کے لئے گیند امریکہ کے کورٹ میں پھینک دیا ہے جبکہ واشنگٹن نے ایران کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جس میں معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی بات کی گئی ہے اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے تہران کے الزامات کو مضحکہ خیز اور غلط قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سوالات کے جوابات دینے کے لئے تہران کی ضرورت پر زور دیا ہے اور ساتھ ہی معاہدے کے مسودے پر امریکی ردعمل کے لئے مخصوص وقت بتانے سے انکار کیا ہے اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے کل کہا ہے کہ میں نے مذاکرات کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اپنی حیثیت سے ایک تجویز پیش کی ہے۔۔۔ ایران کی طرف سے جواب آیا جسے اس نے معقول سمجھا ہے اور اسے ریاستہائے متحدہ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے جس نے ابھی تک سرکاری طور پر جواب نہیں دیا ہے، لیکن ہم اس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جس سے مجھے امید ہے کہ مذاکرات کا خاتمہ ہو جائے گا۔(۔۔۔)

منگل 25 محرم الحرام 1444ہجری -  23 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15974]  



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]