نامعلوم ڈرون لیبیا کے آسمانوں میں گھومتے نظر آئے ہیں

طرابلس میں میونسپل گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصویر دبیبہ حکومت کی طرف سے نشر کی گئی ہے
طرابلس میں میونسپل گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصویر دبیبہ حکومت کی طرف سے نشر کی گئی ہے
TT

لیبیا کی ریاست کی عدم موجودگی اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کی تقسیم کی وجہ سے 11 سال قبل آنجہانی صدر معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے لیبیا کا آسمان ایک کھلی جگہ میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں بہت سی انٹیلی جنس سروسز کے ذریعے نامعلوم ڈرون گھومتے رہتے ہیں۔

مقامی اور بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق بے قابو حالات نے مختلف مقاصد کے لئے ڈرون کے استعمال کی اجازت دی ہے جس میں داعش کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لئے صحرا کی نگرانی کرنی ہے یا ملک میں ٹوٹے ہوئے فوجی اور سیکورٹی حالات کو جاننا ہے یا ٹارگٹ اور فوجی کارروائیوں میں حصہ لینا ہے اور لیبیا کے باشندوں خاص طور پر ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں جہازوں کی آوازیں سننے، ان کی شکلوں اور شاید ان کی اقسام جاننے کے عادی ہیں، خاص طور پر 2014 کے بعد سے سرت اور درنہ کے علاقوں میں صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے ان پروازوں کی تعدد میں اضافہ ہوا ہے جہاں آسمانوں میں نامعلوم جہازوں اور خاص طور پر جنگی جہاز کی پروازیں ہوتی رہتی ہیں اور اس وقت سیکورٹی ذرائع نے وضاحت کی کہ یہ جہاز تنظیم کے عناصر کے مقامات کی تلاش کر رہے ہیں اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ جہاز کس کے ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 26 محرم الحرام 1444ہجری -  24 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15975]  

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]