ٹرمپ نے ایف بی آئی کے قبضے میں لئے گئے مواد کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی ثالث کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا ہے اور جج پر زور دیا ہے کہ وہ ایک حکم جاری کرے تاکہ تفتیش کاروں کو تمام دستاویزات کو دیکھنے سے روکا جائے جب تک کہ وہ ان کا جائزہ نہ لے لیں اور 'امریکی حکومت کے خلاف ٹرمپ" کے عنوان سے دائر مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ مڈٹرم انتخابات سے 90 دن پہلے مارالاگو پر چھاپہ مارنے کے فیصلے میں سیاسی حساب کتاب شامل ہے جس کا مقصد ریپبلکن پارٹی کی سب سے نمایاں آواز صدر ٹرمپ کو کم کرنا ہے اور اس مقدمے میں ٹرمپ کے دوبارہ صدر کے لئے انتخاب لڑنے کے ارادے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر وہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ واضح ہے کہ صدر ٹرمپ پرائمری اور صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی قیادت کر رہے ہیں اور وسط مدتی انتخابات میں امیدواروں کے لئے ان کی حمایت ان کی جیت کے لئے ضروری ہے۔(۔۔۔)
بدھ 26 محرم الحرام 1444ہجری - 24 اگست 2022ء شمارہ نمبر[15975]