ٹرمپ نے حکومت پر اپنی آواز کو بلند کرنے کا لگایا الزام

ٹرمپ کو 10 اگست کو نیویارک میں ٹرمپ ٹاور سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
ٹرمپ کو 10 اگست کو نیویارک میں ٹرمپ ٹاور سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فلوریڈا کے گھر پر چھاپے مارے جانے کی وجہ سے محکمہ انصاف کے خلاف تنازعہ برپا کردیا ہے اور ایف بی آئی کو چھاپے کے دوران قبضے میں لئے گئے دستاویزات کو دیکھنے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔

ٹرمپ نے ایف بی آئی کے قبضے میں لئے گئے مواد کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی ثالث کی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ دائر کیا ہے اور جج پر زور دیا ہے کہ وہ ایک حکم جاری کرے تاکہ تفتیش کاروں کو تمام دستاویزات کو دیکھنے سے روکا جائے جب تک کہ وہ ان کا جائزہ نہ لے لیں اور 'امریکی حکومت کے خلاف ٹرمپ" کے عنوان سے دائر مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ مڈٹرم انتخابات سے 90 دن پہلے مارالاگو پر چھاپہ مارنے کے فیصلے میں سیاسی حساب کتاب شامل ہے جس کا مقصد ریپبلکن پارٹی کی سب سے نمایاں آواز صدر ٹرمپ کو کم کرنا ہے اور اس مقدمے میں ٹرمپ کے دوبارہ صدر کے لئے انتخاب لڑنے کے ارادے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر وہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ واضح ہے کہ صدر ٹرمپ پرائمری اور صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدواروں کی قیادت کر رہے ہیں اور وسط مدتی انتخابات میں امیدواروں کے لئے ان کی حمایت ان کی جیت کے لئے ضروری ہے۔(۔۔۔)

بدھ 26 محرم الحرام 1444ہجری -  24 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15975]  

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]