انقرہ دمشق کے ساتھ بغیر شرائط کے بامعنی مذاکرات چاہتا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3834561/%D8%A7%D9%86%D9%82%D8%B1%DB%81-%D8%AF%D9%85%D8%B4%D9%82-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%A8%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D8%B7-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D9%85%D8%B9%D9%86%DB%8C-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
انقرہ دمشق کے ساتھ بغیر شرائط کے بامعنی مذاکرات چاہتا ہے
ترک وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے کہا کہ شام اور ترکی کی انٹیلی جنس سروسز کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے (رائٹرز)
انقرہ نے کل اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ دمشق کے ساتھ بغیر شرائط کے بامعنی مذاکرات چاہتا ہے لیکن اس نے اگلے ستمبر کو ازبکستان میں منعقد ہونے والے شنگھائی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان اور شامی صدر بشار الاسد کے درمیان قریبی ملاقات کے امکان کے بارے میں ایرانی معلومات کی تردید کی ہے۔
کل (منگل) ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویشاوغلو نے کہا ہے کہ دمشق کے ساتھ مذاکرات کے لئے ترکی کی کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لئے کوئی شرائط نہیں ہیں لیکن اس کا مقصد کیا ہے؟ اہداف کا ہونا ضروری ہے اور ترک وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ سمرقند شہر میں منعقد ہونے والے شنگھائی سربراہی اجلاس کے دوران اردوغان اور اسد کے درمیان ملاقات کے لئے ترکی اور شامی حکومتوں کے درمیان کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے اور ان کی یہ تردید تسنیم نیوز ایجنسی کی جانب سے ترکی اور شام کے صدر کو اکٹھا کرنے کی روسی کوششوں کے حوالے سے رپورٹ کردہ ایرانی معلومات کے جواب میں سامنے آیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)