پیوٹن کا اپنی فوجی تعداد میں اضافے کا حکم ... اور کیف کا بین الاقوامی سطح پر اسے چیلنج

کل جرمنی کے شہر اولڈنبرگ میں ایک تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران جرمن چانسلر شلز ایک "جیبارڈ" ٹینک کے اوپر جس کے متعدد ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا (ای بی اے)
کل جرمنی کے شہر اولڈنبرگ میں ایک تربیتی کیمپ کے دورے کے دوران جرمن چانسلر شلز ایک "جیبارڈ" ٹینک کے اوپر جس کے متعدد ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا (ای بی اے)
TT

یوکرین میں جاری جنگ کے ساتویں مہینے کے پہلے دن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کل (بروز جمعرات) ایک حکم نامے پر دستخط کیے جس میں فوج کی تعداد میں 10 فیصد اضافے کا حکم دیا گیا ہے، اس میں 1.15 ملین سپاہیوں سمیت 20 لاکھ فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا، ان میں کنٹریکٹ اور باقاعدہ بھرتی دونوں شامل ہیں، جبکہ باقی فوجی اہلکار نام نہاد سرکاری ملازم کہلاتے ہیں۔ یہ حکم نامہ آئندہ جنوری کی پہلی تاریخ سے نافذ ہو جائے گا اور عملی طور پر اس کا مطلب 137,000 فوجیوں کو سروس میں شامل کرنا ہوگا۔
اس اضافے کا اعلان اس وقت کیا جا رہا ہے کہ جب ماسکو نے بدھ کی سہ پہر دنیپروپیٹروسک کے علاقے میں چیپلن ٹرین اسٹیشن پر بمباری کا اعتراف کیا۔ جب کہ اس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ "اسکندر میزائل نے براہ راست ایک فوجی ٹرین کو نشانہ بنایا، جس سے یوکرین کی مسلح افواج کے 200 سے زائد ریزرو فوجی ہلاک ہو گئے،" کیف نے اپنی جانب سے 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو کہ تمام عام شہری تھے۔ یوکرین کے نائب وزیر داخلہ ایون اینن نے کہا کہ روسی میزائلوں نے تقریباً تین ہزار کی آبادی والے گاؤں چیپلن میں ایک ٹرین اسٹیشن اور مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں "دو بچوں سمیت 25 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔" جیسا کہ جمعرات کی صبح "ٹیلی گرام" پر ٹرینوں کو چلانے والی کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے۔( (...

جمعہ - 28 محرم 1444 ہجری - 26 اگست 2022ء شمارہ نمبر [15977]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]