یوکرین کا زاپوریزیا اسٹیشن ایک آفت کا شکار ہونے سے بال بال بچا

یوکرین کا زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ (رائٹرز)
یوکرین کا زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ (رائٹرز)
TT

یوکرین کا زاپوریزیا اسٹیشن ایک آفت کا شکار ہونے سے بال بال بچا

یوکرین کا زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ (رائٹرز)
یوکرین کا زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ (رائٹرز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ دنیا اس وقت ایک ریڈیولاجیکل تباہی کے دہانے پر ہو گیا جب یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی بجلی گھنٹوں تک بند رہی اور زیلنسکی نے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی افواج کو جگہ خالی کرنے پر مجبور کرنے کے لئے تیزی سے آگے بڑھیں اور یہ بھی کہا ہے کہ جمعرات کو روسی بمباری سے کوئلے سے چلنے والے قریبی پاور اسٹیشن کے اندر راکھ کے گڑھوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے زاپوریزیا اسٹیشن کی بجلی بند ہوگئی جبکہ ایک روسی اہلکار نے یوکرین کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا ہے کہ بیک اپ ڈیزل جنریٹرز نے اسٹیشن کے کولنگ اور سیفٹی سسٹم کے لئے ضروری بجلی فراہم کی ہے اور انہوں نے یوکرین کے تکنیکی ماہرین کی تعریف کی ہے جو روسی فوج کی نگرانی میں اسٹیشن چلا رہے ہیں اور انہوں نے جمعرات کی شام کو ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ اگر یہ بجلی کی بندش کے بعد ہمارے اسٹیشن کے عملے کا رد عمل نہ ہوتا تو اب ہمیں پہلے ہی ایک ریڈیو ایکٹیو (لیک) حادثے کے نتائج کا سامنا کرنا پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین اور تمام یورپی باشندوں کو تابکاری کی تباہی سے ایک قدم دور کر دیا ہے اور ہر وہ منٹ جس میں روسی افواج جوہری پاور پلانٹ کے اندر موجود ہیں عالمی تابکاری کی تباہی کا خطرہ باقی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 29 محرم الحرام 1444ہجری -  27 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15978]    



سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز
TT

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

سرد جنگ کے بعد سے نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز

کل بدھ کے روز نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے سرد جنگ کے بعد اپنی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ "فرانسیسی پریس ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، ایک امریکی جنگی بحری جہاز بحر اوقیانوس کو عبور کر کے یورپ میں "اتحاد" کی سرزمین پر جانے کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

مغربی فوجی اتحاد نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 90,000 فوجی"لچکدار محافظ-24" (Stadfast Defender 24) مشقوں میں حصہ لیں گے جو یوکرین کے خلاف روسی جنگ کے دوران "نیٹو" کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ہیں۔

یورپ میں "نیٹو" کے سپریم کمانڈر جنرل کرسٹوفر کیولی نے کہا کہ، "(اتحاد) شمالی امریکہ سے افواج کو (اٹلانٹک) کے پار منتقل کر کے یورپی اور (اٹلانٹک) خطے کو مضبوط کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "لچکدار محافظ-24" کی مشقیں "ہمارے اتحاد، طاقت، ایک دوسرے کی حفاظت، ہماری اقدار اور قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کا واضح مظاہرہ ہوں گی۔" (...)

جمعرات-13 رجب 1445ہجری، 25 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16494]