دمشق نے انخلا کے لئے ٹائم ٹیبل مانگا ہے اور انقرہ محفوظ علاقوں پر قائم ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3840161/%D8%AF%D9%85%D8%B4%D9%82-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AE%D9%84%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%B9%D8%A7%D8%A6%D9%85-%D9%B9%DB%8C%D8%A8%D9%84-%D9%85%D8%A7%D9%86%DA%AF%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D9%82%D8%B1%DB%81-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%88%D8%B8-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%85-%DB%81%DB%92
دمشق نے انخلا کے لئے ٹائم ٹیبل مانگا ہے اور انقرہ محفوظ علاقوں پر قائم ہے
شامی باشندے 22 اگست کے دن دمشق کے وسط میں صدر بشار الاسد کی تصویر اور روسی پرچم اٹھائے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں (اے بی)
شام کے قومی سلامتی کے بیورو کے ڈائریکٹر میجر جنرل علی مملوک اور ترکی کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر حقان فيدان کے درمیان ماسکو میں ہونے والی سیکورٹی بات چیت کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان خلیج کے تسلسل کو دیکھا گیا ہے جبکہ روس نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے دونوں فریق کے مابین حوصلہ افزائی کی کوشش کی ہے۔
روسی، مغربی اور عرب ذرائع کے مطابق الشرق الأوسط کو معلوم ہوا ہے کہ مملوک اور فیدان نے مطالبات کی ایک طویل فہرست پیش کی ہے جن میں دمشق کی طرف سے شام کی خودمختاری کا احترام کرنے کے مطالبات ہیں، ترکی کے انخلاء کے لئے ٹائم ٹیبل طے کرنا ہے، مسلح گروپوں کی حمایت روکنا ہے، ادلب کی بحالی اور باب الحوا کراسنگ کا کنٹرول بحال کرنا ہے، مغرب میں بحیرہ روم سے عراق تک جانے والی M4 سڑک کو کھولنا ہے، دمشق کو مغربی پابندیوں کو نظرانداز کرنے اور عرب لیگ اور بین الاقوامی تنظیموں کے پاس واپس آنے میں مدد کرنا ہے، شام کی تعمیر نو اور فرات کے مشرق میں تیل اور گیس کے قدرتی وسائل پر کنٹرول کی بحالی ہے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]