زاپوریزیا پر نئے سرے سے بمباری سے جوہری تابکاری کا خدشہ بڑھ گیا ہے

کل زاپوریزیا کے علاقے میں گولہ باری سے تباہ ہوئے رہائشی مکانات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل زاپوریزیا کے علاقے میں گولہ باری سے تباہ ہوئے رہائشی مکانات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

ماسکو اور کیو نے کل روس کے زیر کنٹرول یوکرائنی جوہری پلانٹ پر بمباری کرنے کے سلسلہ میں ایک دوسرے پر الزامات لگائے ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی تشویش کا اظہار ہوا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کے ارد گرد لڑائی تباہی کا باعث بن جائے۔

اس سنٹر کو چلانے والی کمپنی "ادرجی اوٹوم" نے تابکار مواد کے پھیلاؤ کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے روسی افواج پر اسٹیشن کے قریب بار بار بمباری کا الزام لگایا ہے اور کمپنی نے اپنے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ بار بار کی بمباری کے نتیجے میں پلانٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے اور ہائیڈروجن کے رساو اور تابکار مواد کے پھیلنے کے خطرات بھی ہیں اور آگ لگنے کے خطرات بھی ہو سکتے ہیں۔

یوکرین نیوکلیئر انرجی کارپوریشن نے مزید کہا ہے کہ پلانٹ ہفتے کی دوپہر سے ہی تابکاری اور آگ سے حفاظت کے معیارات کی خلاف ورزی کے خطرے کے تحت کام کر رہا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ نقصان کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس کے برعکس روسی وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین بار اسٹیشن کمپلیکس پر بمباری کی ہے اور وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کے توپ خانے نے اسٹیشن کے ارد گرد 17 گولے داغے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 30 محرم الحرام 1444ہجری -  28 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15979]    

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]