میکرون کے دورۂ جزائر میں ایک نئی شراکت داری کا آغاز ہوا ہے

صدر میکرون کو کل فرانس واپسی سے قبل اپنے جزائری ہم منصب کو الوداع کہتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
صدر میکرون کو کل فرانس واپسی سے قبل اپنے جزائری ہم منصب کو الوداع کہتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ذریعہ جزائر کے تین روزہ دورہ کل اس وقت اختتام پذیر ہوا جب انہوں نے اپنے جزائری ہم منصب عبد المجید تبون کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے اور جزائر کی آزادی کے 60 سال بعد نئی شراکت داری کے اعلان پر دستخط کیا ہے۔

تبون نے ہواری ایئرپورٹ کے پروٹوکول ہال کے اندر ایک پریس کانفرنس میں میں اعلامیے پر دستخط کرنے کے بعد اپنے فرانسیسی ہم منصب کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ انہوں نے ایسے میل جول کی اجازت دی ہے جو صدر میکرون کی شخصیت کے بغیر ممکن نہیں تھا اور اے ایف پی نے فرانسیسی زبان میں ان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہم نے باہمی دلچسپی کے مستقبل پر اتفاق کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں میکرون نے یہ بھی بتایا ہے کہ جزائر کا اعلامیہ کی وجہ سے تمام فائلوں پر مستقل مکالمے کے ذریعے قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اجازت ملی گی اور اس میں وہ مسائل بھی شامل ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے سے روک رہے ہیں اور اس میں فرانسیسی استعمار کے بارے میں دستاویزات کی طرف اشارہ ہے۔(۔۔۔)

اتوار 30 محرم الحرام 1444ہجری -  28 اگست   2022ء شمارہ نمبر[15979]    

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]