روس دونباس پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے

زاپورزیا کے قریب قصبوں پر دوبارہ گولہ باری

کل سلوویانسک شہر پر روسی بمباری کے اثرات (اے - پی)
کل سلوویانسک شہر پر روسی بمباری کے اثرات (اے - پی)
TT

روس دونباس پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے

کل سلوویانسک شہر پر روسی بمباری کے اثرات (اے - پی)
کل سلوویانسک شہر پر روسی بمباری کے اثرات (اے - پی)

یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے چھ ماہ بعد روس مشرقی دونباس کے علاقے پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یوکرین کی فوج نے کل اپنی یومیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے مشرقی محاذ پر واقع قصبے سلوویانسک کی طرف پیش قدمی کے لیے روس کی حالیہ کوشش کو پسپا کر دیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے کا دفاع کرنے والی افواج نے روس کی جانب سے دونباس کے علاقے پر اپنا کنٹرول مسلط کرنے کے لیے اسٹریٹیجک شہر باخموت کے اطراف کے دفاعی علاقوں میں گُھسنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے جو کہ ماسکو کی حامی افواج کا ہفتے پہلے سیوروڈونٹسک اور لیسیچانسک پر قبضہ کرنے کے بعد ہے۔ علاقائی گورنرز نے کہا کہ ڈونیٹسک کے علاقے کے شہر کراماتورسک اور سلویانسک پر رات بھر روس کی طرف سے بمباری کی گئی، تاہم کسی نئے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب یوکرائنی حکام نے کل تصدیق کی کہ روسی توپ خانے نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین کے ان قصبوں پر بمباری کی جو زاپورزیا جوہری پاور پلانٹ سے صرف ایک دریا کے فاصلے پر ہیں۔ اس سے یہاں کی آبادی کے مصائب میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جنہیں ریڈیولاجیکل آفت کا خدشہ ہے۔ (...)

پیر - یکم صفر 1444 ہجری - 29 اگست 2022ء، شمارہ نمبر(15980)
 
میکرون کا یورپ کی زرعی پالیسی کا دفاع اور یوکرین کے لیے "جرات مندانہ" حمایت کا مطالبہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سویڈش رائل پیلس میں خطاب کرتے ہوئے (اے ایف پی)

کل منگل کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ملک میں کسانوں کو درپیش مشکلات کی روشنی میں سویڈن میں مشترکہ زرعی پالیسی کا دفاع کیا اور فیصلہ کن یورپی سربراہی اجلاس سے دو روز قبل یوکرین کی حمایت میں تیزی لانے کے لیے "جرات مندانہ" فیصلوں کا مطالبہ کیا۔

فرانسیسی صدر کے سویڈن کے سرکاری دورے کے پہلے روز کی بات چیت نے فرانس اور بعض دیگر یورپی ممالک میں کسانوں کے غصے مزید بھڑکایا، جب کہ ان کا یہ دورہ یورپی دفاع کی بحث کے لیے مختص ہے اور ایسے وقت میں ہے کہ جب اسٹاک ہوم "نیٹو" میں شامل ہونے جا رہا ہے۔

میکرون نے سویڈش وزیر اعظم اولف کرسٹرسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "یورپ کو ذمہ دار ٹھہرانا آسان ہو گا،" انہوں نے وضاحت کی کہ "ایک مشترکہ زرعی پالیسی کے بغیر ہمارے کسانوں کو کوئی آمدنی نہیں ملے گی اور بہت سے لوگ زندہ نہیں رہ سکیں گے،" کیونکہ مشترکہ زرعی پالیسی مقابلے کی فضا پیدا کرتی ہے اور یورپی سطح پر زرعی امداد کو منظم کرتی ہے۔(...)

بدھ-19 رجب 1445ہجری، 31 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16500]