کل بروز اتوار طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان میں امریکی ڈرون کارروائیوں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے رہا ہے، انہوں نے پڑوسی ملک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا کرنا بند کرے۔
مجاہد نے کابل میں ایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "وہ (امریکی طیارے) ہم تک پہنچنے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں۔" ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی فضائی حدود ہمارے خلاف استعمال نہ کرے۔
یعقوب مجاہد تحریک "طالبان" کے بانی مرحوم ملا عمر کے بیٹے ہیں اور انہیں طالبان کے دوسرے طاقتور ترین فوجی رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکیوں نے گزشتہ سال افغانستان سے انخلاء کیا تو ملک کا ریڈار سسٹم تباہ ہو گیا تھا لیکن انٹیلی جنس ذرائع نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکی ڈرون پاکستان کے راستے ہمارے ملک میں داخل ہو رہے ہیں جسے یعقوب نے "واضح خلاف ورزی" قرار دیا۔
جبکہ نہ واشنگٹن اور نہ ہی اسلام آباد نے ان تبصروں کا جواب دیا ہے۔(...)
پیر - یکم صفر 1444 ہجری - 29 اگست 2022ء، شمارہ نمبر(15980)