روس نے یورپ جانے والی نارڈ اسٹریم گیس کو مکمل طور پر روک دیا ہے

روس کی ایک بڑی کمپنی "گیس پروم" نے اعلان کیا ہے کہ گیس پائپ لائن "نارڈ اسٹریم" جسے تین 3 دن کے بند ہونے کے بعد دوبارہ شروع کرنا تھا ٹربائن کی مرمت ہونے تک امکمل طور پر بند رہے گی لیکن  اس کے لئے کسی ڈیڈ لائن کی وضاحت نہیں کی گئی ہے (رائٹرز)

TT

روس اور مغرب کے درمیان توانائی کی جنگ میں مزد کشیدگی ہونے کے ساتھ ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جرمنی کو گیس کی سپلائی پہنچانے والی اہم پائپ لائن کو بند رکھے گا جبکہ توقع کی جا رہی تھی کہ ماسکو کی طرف سے اعلان کردہ دیکھ بھال کے کام کے خاتمے کے بعد کل (ہفتہ) سے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی دوبارہ شروع ہو جائے گی لیکن روس کی بڑی کمپنی "گیس پروم" نے کل اعلان کیا ہے کہ ٹربائن کی مرمت ہونے تک پائپ لائن "مکمل طور پر بند رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی آخری تاریخ کی تحدید بھی نہیں ہوئی ہے۔

روسی اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ روس یورپی صارفین کے خلاف توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، تاہم، کریملن نے اسے مسترد کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ توانائی کی فراہمی کی کمی روس پر عائد پابندیوں کی وجہ سے ہوئی ہے اور روس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پابندیاں اسے سیمنز ٹربائن کی بازیافت سے روک رہی ہیں جسے مرمت کے لئے کینیڈا بھیجا گیا ہے جبکہ جرمنی نے جہاں ٹربائن نصب کی جانی تھی اس بات پر زور دیا ہے کہ ماسکو اس بنیادی ٹکڑے کی بازیابی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 07 صفر المظفر 1444ہجری -  04 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[15986]

امریکہ بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کر رہا ہے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
TT

امریکہ بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کر رہا ہے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)

کل پیر کے روز، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے شروع کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آسٹن، جو کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی میزبانی کرنے والے بحرین کے دورے پر ہیں، نے کہا کہ اس آپریشن میں شرکت کرنے والے ممالک میں برطانیہ، بحرین، کینیڈا، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، سیشلز اور اسپین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنوبی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں مشترکہ گشت کریں گے۔

آسٹن نے ایک بیان میں کہا، "یہ ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جس کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے... آج میں اسی لیے خوشحالی گارڈین آپریشن(Operation Prosperity Guardian) کے آغاز کا اعلان کر رہا ہوں، جو کہ ایک اہم کثیر القومی سیکیورٹی اقدام ہے۔"

خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں آئل ٹینکرز، کارگو بحری جہازوں اور دیگر پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ وہ اس طرح اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں جو غزہ کی پٹی میں تحریک "حماس" کے ساتھ جنگ کر رہا ہے۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ نے آج منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں نے کل پیر کے روز جنوبی بحیرہ احمر میں دو تجارتی بحری جہازوں پر دو حملے کیے۔

منگل-06 جمادى الآخر 1445ہجری، 19 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16457]