"چار رکنی میکانزم" کے زیر اہتمام سوڈانی جماعتوں کا اجلاس ناکام

خرطوم میں 31 اگست کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے احتجاج کا ایک منظر (اے ایف پی)
خرطوم میں 31 اگست کو سول حکمرانی کا مطالبہ کرنے والے احتجاج کا ایک منظر (اے ایف پی)
TT

"چار رکنی میکانزم" کے زیراہتمام سوڈانی جماعتوں کا اجلاس ناکام ہوگیا ہے، جس میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات شامل تھے۔ گزشتہ 25 اکتوبر کو فوج کے اقتدار سنبھالنے سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران اور وزراء کی کونسل کی تحلیل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے یہ اجلاس خرطوم میں سعودی سفیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہونا تھا۔
سعودی سفیر علی بن حسن جعفر نے "سہ فریقی میکنزم" کی پہل ناکام ہونے کے بعد سوڈان میں سیاسی گھٹن کو دور کرنے کے مقصد سے گزشتہ دنوں امریکی سفیر جان گاڈفری اور برطانوی سفیر جائلز لیفر سے مشاورت شروع کی۔
دو باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ چار رکنی میکنزم نے چند روز قبل ایک اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی تھی جس میں فوج کے رہنما، حزب اختلاف کی مرکزی کونسل "آزادی اور تبدیلی" اتحاد اور "جوبا امن" عمل کی فریق اور فوج کی اتحادی (مسلح تحریکیں) شامل ہوں، تاکہ سول جمہوری منتقلی اور عبوری حکومت کی تشکیل پر مذاکرات میں ناکامی پر تبادلہ خیال کیا جائے۔(...)

پیر - 8 صفر 1444ہجری- 05 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15987]
 
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]