یونان، ترکی کی دھمکیوں کو "نیٹو" کے سامنے اٹھائے گا

اردگان ہفتہ کے روز سامسون ایوی ایشن فیسٹیول میں ڈرون پر دستخط کرتے ہوئے (رائٹرز)
اردگان ہفتہ کے روز سامسون ایوی ایشن فیسٹیول میں ڈرون پر دستخط کرتے ہوئے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز یونان نے ترکی کی دھمکیوں پر کڑی تنقید کی، جس میں تازہ ترین ہفتے کے روز صدر رجب طیب اردگان  کا بحیرہ ایجیئن میں کشیدگی کے پس منظر میں اس کے خلاف اچانک جنگ شروع کرنے کی دھمکی دینا ہے، جسے اس نے اسے "شرمناک" قرار دیا ہے۔ اس  نے مزید کہا کہ وہ جواب نہیں دیں گا لیکن شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے ساتھ خطرات پر بات کرے گا۔
یونانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ "ذلت آمیز اور روزانہ بار بار دھمکیوں والے" بیانات دینے میں ترکی کی مثال پر عمل نہیں کرے گا۔ بیان میں مزید کہا کہ "ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کو حالیہ دنوں میں دیئے گئے اشتعال انگیز بیانات کے مواد سے فوری طور پر آگاہ کریں گے، تاکہ یہ واضح ہو جائے کہ خاص طور پر خطرناک وقت میں ہمارے اتحاد کی ہم آہنگی کو کون نقصان پہنچا رہا ہے۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس کے ساتھ ساتھ ہم پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے حامی کے طور پر بین الاقوامی قوانین اور سمندر کے قانون کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔"
ترکی نے یونان پر بحیرہ ایجیئن کے غیر فوجی جزیروں کو مسلح کرنے کا الزام لگایا ہے جسے یونان مسترد کرتا ہے۔ تاہم، اردگان نے ہفتے کے روز اپنے بیان سے پہلے کبھی یونان پر  ان جزیروں پر "اس کے قبضہ کرنے" کا الزام نہیں لگایا۔(...)

پیر - 8 صفر 1444ہجری- 05 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15987]
 
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]