ہم سعودی عرب کے ساتھ سمارٹ شہروں میں تعاون کر رہے ہیں: سنگاپور کے وزیر خارجہ

سنگاپور کے وزیر خارجہ
سنگاپور کے وزیر خارجہ
TT

ہم سعودی عرب کے ساتھ سمارٹ شہروں میں تعاون کر رہے ہیں: سنگاپور کے وزیر خارجہ

سنگاپور کے وزیر خارجہ
سنگاپور کے وزیر خارجہ

سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن نے کہا ہے کہ سنگاپور - سعودی عرب تعلقات ڈیجیٹل اور تکنیکی انضمام کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات اور سمارٹ شہروں میں تعاون میں اضافہ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
"الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں بالاکرشنن نے تعریف کی کہ "مصنوعی ذہانت کے لیے ہماری قومی حکمت عملی اور (کنگڈم کے وژن 2030) کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے، جس کے ذریعے ہم سعودی عرب کے ساتھ مصنوعی ذہانت میں اپنے تعاون کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں اور سمارٹ شہروں میں ڈیجیٹل طور پر فعال خدمات، مصنوعی ذہانت گورننس فریم ورک کی تیاری اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں مضبوط تعاون کے منتظر ہیں۔"
سنگاپور کے وزیر نے تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے رجحان کی بھی تصدیق کی، یہ دیکھتے ہوئے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں سنگاپور کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔(...)

پیر - 8 صفر 1444ہجری- 05 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15987]
 



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]