یوکرین کی فوج کی جنوبی کمان نے فیس بک پر اطلاع دی ہے کہ کھیرسن کے مغرب میں واقع قصبے تومینا بلکا کے قریب دشمن کے گولہ بارود کے ڈپو، ایک لوووی گاؤن کے قرب پونٹون پل اور کھیرسن کے جنوب مشرق میں روسی فوج کی ایک معائنہ پوسٹ تباہ وبرباد کر دیا ہے اور جوابی حملے کے تناظر میں جنوبی یوکرین میں کئی قصبوں کی بازیابی بھی ہوئی ہے۔
اسی طرح یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی جنوب میں دو قصبوں اور مشرق میں ایک تیسرے قصبہ کو بحال کرنے کی تصدیق کی ہے لیکن ان کے نام انہوں نے نہیں بتائے ہیں جبکہ صدارتی انتظامیہ کے اسسٹنٹ سربراہ کریلو تیموشینکو نے بتایا ہے کہ یوکرین کا جھنڈا ویسوکوپلیا گاؤں میں بلند کیا گیا ہے جو روس کے زیر کنٹرول کھیرسن علاقے کے مشرق میں واقع ہے۔(۔۔۔)
منگل 09 صفر المظفر 1444ہجری - 06 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر[15988]