عراق: عدالتی مقدمہ المالکی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے

نوری المالکی (واع
نوری المالکی (واع
TT

عراق: عدالتی مقدمہ المالکی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتا ہے

نوری المالکی (واع
نوری المالکی (واع

عراق میں الصدری بلاک کے سکریٹری جنرل نصار الربیعی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل افشا ہونے والی ریکارڈنگز پر ریاستی قانونی اتحاد کے رہنما نوری المالکی کے خلاف مقدمہ دائر کروایا ہے۔
الربیعی کے دستخط شدہ ایک دستاویز میں اس مقدمے کا متن دکھایا گیا جو اس نے بغداد کی تیسری الکرخ عدالت کے تفتیشی جج کو جمع کرایا تھا۔ درخواست میں المالکی کی گرفتاری اور سفری پابندی کے مطالبات شامل ہیں۔ مقدمے میں وہ مسائل بھی شامل تھے جن پر المالکی نے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ قبل اپنی ریکارڈنگ میں بات کی تھی۔ جیسا کہ المالکی کی طرف سے الصدر تحریک کے رہنما مقتدیٰ الصدر کو قتل کرنے اور نجف اور کوفہ پر حملے کی دھمکیوں کے علاوہ وہ جملے بھی شامل ہیں جنہیں الربیعی نے "المالکی کی جانب سے الصدری تحریک کی عوام کے خلاف عدم احترام اور جارحانہ عبارتوں" سے تعبیر کیا ہے۔ المالکی کے خلاف الصدریوں کا یہ مقدمہ عراقی عدلیہ کے اس اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ ابھی بھی المالکی سے منسوب ریکارڈنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایک عدالتی ذریعہ نے اشارہ کیا کہ بغیر کسی دباؤ کے حقائق تک پہنچنے کے لیے متعدد خصوصی ادارے اس تحقیقات میں حصہ لے رہے ہیں۔(...)

جمعرات - 11 صفر 1444ہجری - 08 ستمبر 2022 عیسوی شمارہ نمبر [ 15990[
 
دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]