اقوام متحدہ سوڈان میں جمہوری منتقلی کے مواقع کھودینے سے خبردار کر رہی ہے

پیریٹز نے بحران کے حل کے لیے فوری مذاکرات پر زور دیا

سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پیریٹز (اے ایف پی)
سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پیریٹز (اے ایف پی)
TT

اقوام متحدہ سوڈان میں جمہوری منتقلی کے مواقع کھودینے سے خبردار کر رہی ہے

سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پیریٹز (اے ایف پی)
سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی وولکر پیریٹز (اے ایف پی)

سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ وولکر پیریٹز نے کہا ہے کہ گزشتہ اکتوبر سے سیاسی حل کی عدم موجودگی اور اس کے علاوہ سیاسی قوتوں اور فوج کے درمیان اتفاق رائے تک پہنچنے کی تمام تر کوششوں میں ناکامی کی وجہ سے سوڈان میں جمہوری تبدیلی کے امکانات معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ایک رپورٹ میں، جس کی ایک نقل "الشرق الاوسط" نے حاصل کی، انہوں نے شہریوں اور فوج پر زور دیا ہے کہ وہ عبوری دور میں اپنے اپنے کاموں اور کرداروں پر فوری طور پر بات چیت شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حکومت بنانے کے لیے زیادہ آمادہ ہونا چاہیے، اور جبکہ سہ فریقی میکانیزم سیاسی معاہدے کی طرف جانے والے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "سوڈان ایک مکمل طور پر کام کرنے والی حکومت کے بغیر ہے جس کی قیادت سویلین کر رہے ہوں، دریں اثنا معیشت بدستور خراب ہو رہی ہے اور انسانی ضروریات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔"
پیریٹز نے فوجی رہنماؤں پر بھی زور دیا کہ وہ حقیقی معنوں میں سیاسی منظر نامے سے دستبرداری کو مجسم کرنے کے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں، انہوں نے سیاسی جماعتوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ موجودہ تعطل سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے اتفاق کریں۔(...)

جمعہ - 12 صفر 1444ہجری - 09 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15991]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]