سعودی "وزراء" پائیدار ترقی کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون پر زور دے رہے ہیں

انہوں نے "وژن 2030" کے فریم ورک کے اندر لاگو کی گئی سب سے نمایاں اقتصادی اور ساختی اصلاحات کا جائزہ لیا

خادم حرمین شریفین وزراء کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
خادم حرمین شریفین وزراء کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
TT

سعودی "وزراء" پائیدار ترقی کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون پر زور دے رہے ہیں

خادم حرمین شریفین وزراء کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)
خادم حرمین شریفین وزراء کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے (واس)

سعودی کابینہ نے مختلف شعبوں میں مشترکہ عمل کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے مملکت کی دلچسپی اور اہتمام پر زور دیا۔
یہ بیان کل منگل کے روز کابینہ کا عرب خلیجی ریاستوں کی تعاون کونسل، عرب لیگ اور 20 ممالک کے گروپ کے اجلاسوں میں گزشتہ دنوں سعودی عرب کی دو طرفہ اور کثیر الجہتی مجموعی شرکت کا جائزہ لینے کے دوران سامنے آیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز جدہ کے السلام پیلس میں وزراء کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، اس دوران  کابینہ کو جمہوریہ تاجکستان کے صدر اور برکینا فاسو کے صدر کی جانب سے شاہ سلمان کو موصول ہونے والے دو خطوط کے مواد اور ولی عہد، نائب وزیر اعظم کو بھارت کے وزیر اعظم کی طرف سے موصول ہونے والے خط اور جاپان کے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ موصول ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد انچارج وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے سعودی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کونسل نے ملکی معاملات میں "سعودی وژن 2030" کے فریم ورک کے ضمن میں لاگو کی گئی اندرونی اقتصادی اور ساختی اصلاحات کا جائزہ لیا اور سعودی معیشت کو مضبوط بنانے اور گزشتہ دو سالوں کے دوران دنیا کو درپیش بہت سے چیلنجوں پر قابو پانے میں اس کے کردار اور جو اس سال 2022ء کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک غیر تیل کی سرگرمیوں اور مجموعی ملکی پیداوار کی واضح کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔(...)

بدھ - 18 صفر 1444ہجری - 14 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [ 15996]
 
"سعودی وزارت دفاع" نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 17 معاہدوں اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے

ڈاکٹر خالد البیاری، انڈر سیکرٹری برائے پروکیورمنٹ اینڈ آرمامنٹ ابراہیم السوید اور "سامی" گراؤنڈ سسٹم کے سربراہ انجینئر ولید ابو خالد کا ایک معاہدے پر دستخط کا مشاہدہ کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)

آج سعودی وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 17 معاہدوں اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا مقصد مسلح افواج کی شاخوں کی عسکری تیاریوں کی سطح، صلاحیتوں اور جنگی کارکردگی کو بڑھانا اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ "وژن 2030" کے اہداف کے مطابق فوجی سازوسامان اور خدمات پر 50 فیصد سے زیادہ اخراجات کو مقامی بنانا ہے۔

معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور سعودی ایئر لائنز کے جنرل کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم بن عبدالرحمن العمر نے وزارت دفاع اور سعودی ایئر لائنز پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان فضائیہ کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔

دونوں معاہدوں پر وزارت دفاع کی جانب سے انڈر سیکرٹری برائے پروکیورمنٹ اینڈ آرمامنٹ ابراہیم السوید نے اور سعودی ایئر لائنز پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر فہد الجربوع نے دستخط کیے۔ علاوہ ازیں، وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مزید 6 معاہدوں پر دستخط کیے، جس کے فریم ورک میں ان کمپنیوں اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے درمیان صنعتی شراکت کے معاہدے کیے گئے، جس کی نمائندگی اتھارٹی کے نائب گورنر محمد بن صالح العذل نے کی۔ (...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]