"شنگھائی تعاون تنظیم" کے ممالک کا سربراہی اجلاس کل (جمعرات کے روز) ازبکستان کے شہر سمرقند میں شروع ہوا۔ یہ "کورونا" کی وبا کے پھیلنے کے بعد براہ راست منعقد ہونے والا پہلا سربراہی اجلاس ہے اور یہ یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس اور چین کی قیادت میں تنظیم کے "شراکت داروں" کو جمع کرنے والا پہلا سربراہی اجلاس ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران بتایا کہ بیجنگ "ہمارے اہم باہمی مفادات کی حمایت میں" ماسکو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
جمعہ - 20 صفر 1444ہجری - 16 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15998]