"کورونا" کو نئے تعلیمی سال کو "خراب" کرنے سے روکنے کے 6 طریقے

یکم ستمبر کو شنگھائی کے ایک اسکول میں داخل ہوتے ہوئے گارڈ طلباء کے درجہ حرارت کی پیمائش کر رہا ہے (رائٹرز)
یکم ستمبر کو شنگھائی کے ایک اسکول میں داخل ہوتے ہوئے گارڈ طلباء کے درجہ حرارت کی پیمائش کر رہا ہے (رائٹرز)
TT

"کوویڈ-19" کی وجہ سے تین ہنگامہ خیز سالوں کے بعد والدین، اساتذہ اور بچوں کو امید ہے کہ نیا سال نارمل ہو گا، ویکسین، ٹیسٹ، ادویات اور بہتر علم کی وجہ سے ہدف پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہو سکتا ہے، لیکن یہ ایک جامع طریقہ کار کے بغیر خود بخود نہیں ہوگا۔ امریکی یونیورسٹی آف مشی گن کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس میں "چھ طریقوں کو شامل کرنا ضروری ہے۔"
13 ستمبر کو یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں پہلا طریقہ یہ ہے کہ ویکسینز کے ذریعے ہر ممکن تحفظ حاصل کرنا، ایسے بچے اور نوجوان جن کو ویکسین نہیں لگائی گئی، یا جنہیں ویکسین تو لگائی گئی ہے لیکن انہیں ابھی تک بوسٹر ڈوز نہیں ملی، انہیں چاہیئے کہ جتنی جلدی ممکن ہو ویکسین حاصل کریں۔
پچھلے ہفتے امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور بیماریوں کو کنٹرول کرنے والے مراکز نے نئی دوائیولنٹ بوسٹر ڈوز کی منظوری دی ہے جو اومیکرون (Omicron) کی مختلف اقسام "BA.4" اور "BA.5" کے خلاف بہتر تحفظ فراہم کرتی ہے اور اس وقت متداول بھی ہے۔(...)

اتوار - 22 صفر 1444ہجری - 18 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [16000]
 
ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]