ایرانی خواتین کی "اخلاقی پولیس" کے خلاف بغاوت

کل تہران یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کی ویڈیو کا ایک حصہ
کل تہران یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کی ویڈیو کا ایک حصہ
TT

ایرانی خواتین کی "اخلاقی پولیس" کے خلاف بغاوت

کل تہران یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کی ویڈیو کا ایک حصہ
کل تہران یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج کی ویڈیو کا ایک حصہ

گزشتہ روز ایرانی خواتین نے سوشل نیٹ ورکس پر "زبردستی حجاب" کے خلاف مہم کا آغاز کیا جو کہ ایران میں حجاب پہننے کے سخت قوانین کو نافذ کرنے سے متعلق اخلاقی پولیس کی زیر حراست ایک نوجوان خاتون کی ہلاکت پر مشتعل مظاہروں کے دوسرے دن ہے۔
ایرانی سرگرم خواتین نے سوشل نیٹ ورکس پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں سر کے اسکارف کو جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب "ٹوئٹر" پر مہسا امینی ایک مقبول ترین ہیش ٹیگ بن چکا ہے۔ دوسری جانب ایرانی فلم اسٹار کتایون ریاحی نے انسٹاگرام پر بغیر حجاب کے تصویر پوسٹ کرنے کا اقدام کیا۔
تہران اور مشہد یونیورسٹی کے طلباء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں آزادیوں کو دبانے اور خواتین کے خلاف تشدد کے رواج کی مذمت کرتے ہوئے یہ نعرے لگائے گئے تھے: "آزادی، عورت، زندگی"۔ کل شام صوبہ کردستان کے مرکز سنندج شہر میں سخت حفاظتی ماحول کے درمیان دوبارہ مظاہرے کئے گئے جو کہ شہر میں ایک کشیدہ رات کے بعد ہے جس میں پولیس اور مظاہرین کے ہجوم کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جنہوں نے قاسم سلیمانی کی تصویر والا بڑا بینر پھاڑ دیا تھا۔ کردستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم "ھہ نگاؤ" نے کہا کہ ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 33 افراد زخمی ہوئے۔(...)

پیر - 23 صفر 1444ہجری - 19 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [16001]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]