یوکرین نے روس پر تیسرے جوہری پلانٹ پر بمباری کرنے کا لگایا الزامhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3885471/%DB%8C%D9%88%DA%A9%D8%B1%DB%8C%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%92-%D8%AC%D9%88%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%D9%84%D8%A7%D9%86%D9%B9-%D9%BE%D8%B1-%D8%A8%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%84%DA%AF%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
یوکرین نے روس پر تیسرے جوہری پلانٹ پر بمباری کرنے کا لگایا الزام
اتوار کے دن مائکولائیو کے علاقے میں پیوڈینوکرینسک جوہری پاور پلانٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کیو - ماسکو: «الشرق الاوسط»
TT
TT
یوکرین نے روس پر تیسرے جوہری پلانٹ پر بمباری کرنے کا لگایا الزام
اتوار کے دن مائکولائیو کے علاقے میں پیوڈینوکرینسک جوہری پاور پلانٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
یوکرین نے پیر کے روز روسی افواج پر ملک کے جنوب میں پیوڈینوکرینسک نیوکلیئر پاور پلانٹ پر بمباری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس خدشے کی تجدید کی ہے کہ جنگ کسی بڑے جوہری حادثے کا سبب بن سکتی ہے اور یاد رہے کہ یہ 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد سے بمباری کی جانے والی یا اس پر قبضہ کی جانے والی تیسری یوکرین جوہری تنصیب ہے۔ یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹس کو چلانے والی سرکاری کمپنی انرگوٹوم نے اعلان کیا ہے کہ پیوڈینوکرینسک پلانٹ کے ری ایکٹرز سے صرف 300 میٹر کے فاصلے پر ایک زور دار دھماکہ ہوا اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ ایک رات کا روسی میزائل حملہ تھا اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس پوری دنیا کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور ہمیں اسے روکنا ہوگا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور اس پوسٹ کے ساتھ ایک سیاہ اور سفید نگرانی کی ویڈیو تھی جس میں ایک زوردار دھماکہ دکھایا گیا ہے۔(۔۔۔)
میکرون غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کے "دوبارہ آغاز" کی دعوت دے رہے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/%D9%8A%D9%88%D8%B1%D9%BE/4788116-%D9%85%DB%8C%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D9%B9%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%8C%D8%B1%D8%BA%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B9%D9%88%D8%AA
میکرون غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کے "دوبارہ آغاز" کی دعوت دے رہے ہیں
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (ڈی پی اے)
کل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر تحریک "حماس" کے حملے کے بعد سے یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کے لیے "دوبارہ" بات چیت شروع کرنے کی دعوت دی۔
میکرون نے تل ابیب میں یرغمالیوں کے رشتہ داروں کے اجتماع کے ساتھ ایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ، "فرانسیسی قوم پرعزم ہے کہ (...) 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں میں یرغمال بنائے گئے تمام یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے۔
فرانس اپنے شہریوں کو نہیں چھوڑے گا۔ اس لیے ہمیں بار بار مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ ان کی رہائی اس طریقے سے ہو جس سے وہ سب ہمارے درمیان اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔"