امریکی ایوان نمائندگان نے شام میں کیپٹاگون کا مقابلہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے

اردن شام کی سرحد پر جابر کراسنگ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں حالیہ مہینوں میں کیپٹاگون کی اسمگلنگ کی کوششوں کا مشاہدہ کیا کیا گیا ہے (اے ایف پی)
اردن شام کی سرحد پر جابر کراسنگ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں حالیہ مہینوں میں کیپٹاگون کی اسمگلنگ کی کوششوں کا مشاہدہ کیا کیا گیا ہے (اے ایف پی)
TT

امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی حکمت عملی کے لئے ایک مسودہ قرارداد کی منظوری دی ہے جس کا مقصد منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کو روکنا اور شام میں حکومت سے منسلک نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔

ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی طرف سے پیش کئے گئے منصوبے میں کہا گیا ہے کہ (شام کے صدر بشار) الاسد کی حکومت سے منسلک کیپٹاگون میں اسمگلنگ ایک بین الاقوامی خطرہ ہے اور امریکی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ شام کی حکومت کے سمگلنگ نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرے۔

اس منصوبے کے گاڈ فادر ریپبلکن رکن پارلیمنٹ فرنچ ہل نے ایوان کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے علاوہ شام میں اسد حکومت منشیات کی ایک ریاست بن چکی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ کا مرکز اس وقت اسد حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں ہے اور انہوں نے خبردار کیا ہے کہ کیپٹاگون یورپ پہنچ چکا ہے اور ہمارے پاس اس کی آمد وقت کی بات ہے۔

اس بل میں جسے قانون سازوں نے منگل کی سہ پہر منظور کیا تھا وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 180 دنوں سے کم مدت کے اندر نظرثانی کے لئے مطلوبہ حکمت عملی کانگریس کو پیش کرے۔(۔۔۔)

جمعرات 26 صفر المظفر 1444ہجری -  22 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16004]    

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
TT

امریکی سینیٹ یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے بل میں پیش رفت کر رہی ہے

امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)
امریکی کیپیٹل بلڈنگ (روئٹرز)

امریکی سینیٹ نے کل جمعرات کے روز یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کی امداد پر مشتمل 95.34 بلین ڈالر کے ایک بل میں پیش رفت کی، جب کہ ریپبلکنز نے پہلے اس متفقہ بل کو روک دیا تھا کہ جس میں امیگریشن پالیسی میں طویل انتظار کے بعد کی گئی اصلاحات بھی شامل تھیں۔

سینیٹرز نے بل کی حمایت کے لیے درکار 60 ووٹوں کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے 32 کے مقابلے میں 67 ووٹوں سے اس مجوزہ بل کی حمایت کی۔ اور ریپبلکنز کی جانب سے اس وسیع تر بل کو کئی روز تک روکے رکھنے کے بعد بدھ کے روز اس کے 17 سینیٹرز نے اچانک اس کے حق میں ووٹ دیا۔

سینیٹ میں اکثریتی پارٹی ڈیموکریٹ کے رہنما چک شومر نے ووٹنگ کے بعد کہا "یہ پہلا اچھا قدم ہے، یہ بل ہماری قومی سلامتی، یوکرین اور اسرائیل میں ہمارے دوستوں کی سلامتی اور غزہ اور تائیوان میں معصوم شہریوں کی انسانی امداد کے لیے ضروری ہے۔"

خیال رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ 100 اراکین پر مشتمل کونسل اس مسودہ قانون کی حتمی منظوری پر کب غور کرے گی، جب کہ کچھ سینیٹرز نے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو وہ ہفتے کے آخر میں سیشنز جاری رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔(...)

جمعہ-28 رجب 1445ہجری، 09 فروری 2024، شمارہ نمبر[16509]