سعودی عرب اور جرمنی نے توانائی کی شراکت داری کو گہرا کرنے پر کیا تبادلۂ خیال

شہزادہ محمد بن سلمان کو گزشتہ روز جدہ میں جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
شہزادہ محمد بن سلمان کو گزشتہ روز جدہ میں جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

جرمنی سعودی عرب کے ساتھ توانائی کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ چانسلر اولاف شولز کا سب سے نمایاں بیان ہے جو انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ پیش رفت اور دو طرفہ تعاون کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

شولز نے خلیج کے دورے کا آغاز کیا ہے جو انہوں نے ہفتے کے روز بحیرہ احمر کے شہر جدہ سے شروع کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جرمن چانسلر کا استقبال کیا اور ملاقات میں سعودی جرمن تعلقات کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لینے اور بین الاقوامی استحکام اور امن کے حصول کی کوششوں کے علاوہ دوطرفہ تعاون کے امکانات اور "وژن 2030" کے مطابق اسے فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور اسی طرح دونوں فریقین نے متعدد امور اور مشترکہ تشویش کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد جرمن چانسلر نے خبر رساں ایجنسیوں کے ذریعے دئے گئے بیانات میں کہا ہے کہ شراکت داری کو ہائیڈروجن اور قابل تجدید توانائیوں کو شامل کرنے کے لئے جیواشم ایندھن کی حدود سے باہر جانا چاہیے۔(۔۔۔)

اتوار 29 صفر المظفر 1444ہجری -  25 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16007]    

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]