"رواداری" پھیلانے کے لیے مصری میڈیا کے اقدامات

سماح ابو بکر بچوں کے ساتھ (سماح ابوبکر کا "فیس بک" پیج)
سماح ابو بکر بچوں کے ساتھ (سماح ابوبکر کا "فیس بک" پیج)
TT

"رواداری" پھیلانے کے لیے مصری میڈیا کے اقدامات

سماح ابو بکر بچوں کے ساتھ (سماح ابوبکر کا "فیس بک" پیج)
سماح ابو بکر بچوں کے ساتھ (سماح ابوبکر کا "فیس بک" پیج)

رواداری کی اقدار کو پھیلانے اور بچوں میں اس کا شعور پیدا کرنے کی کوشش میں یونائیٹڈ میڈیا سروسز کمپنی، جو کہ متعدد آڈیو ویژول اور پرنٹ میڈیا کی مالک ہے، نے بچوں کے لیے خصوصی مواد شروع کرنے کے اپنے عزم کا اعلان کیا، جس کا مقصد مختلف عمر کے مراحل سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ایک پروگرام پلان کے ذریعے "متوجہ" کرنا ہے جس میں اینیمیشن، ڈرامہ اور انٹرایکٹو پروگرام شامل ہیں۔
"یونائیٹڈ میڈیا" نے کل ایک پریس بیان میں، "نبتہ" کمپنی کے آغاز کا اعلان کیا، جس کا مشن بچوں کے لیے مواد فراہم کرنا ہے اور امید ہے کہ یہ سات "بڑے" کاموں کے ساتھ آغاز کرے گا، جبکہ اس پروگرام پلان کا آغاز اکتوبر کے شروع میں  "یونائیٹڈ میڈیا" کے چینلز کے ذریعے بچوں کے لیے کھلے وقفے مختص کرنے سے شروع ہو جائے گا۔
میڈیا ریگولیشن کی سپریم کونسل (مصری میڈیا کے کام کو ریگولیٹ کرنے کا ذمہ دار ادارہ) کے سربراہ صحافی مصنف کرم جبر کے اعلان کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ اگست میں "بچوں کے لیے محفوظ میڈیا کے لیے کوڈ آف کنٹرولز اینڈ ایتھکس" کے مسودے کی تجویز دی گئی، جس میں مصری اخبارات اور چینلز کے لیے "ضروری" شقوں سمیت رازداری اور معروضیت، پرتشدد اور جنسی مناظر شائع نہ کرنا، خاندان اور بچوں کا احترام، اور شناخت اور زبان کے تحفظ سے متعلق دیگر شقیں اور بچے کے رویے پر الیکٹرانک گیمز کے اثرات کو کم کرنا شامل ہیں۔ اب اگلے مرحلے میں کوڈ کے باضابطہ طور پر جاری کیے جانے کی امید ہے۔(...)

اتوار - 29 صفر 1444 ہجری - 25 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [16007]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]