مشرقی القدس (یروشلم) بین الاقوامی قانون کے مطابق مقبوضہ علاقہ ہے: ابو الغیط

احمد ابو الغیط (عرب لیگ)
احمد ابو الغیط (عرب لیگ)
TT

مشرقی القدس (یروشلم) بین الاقوامی قانون کے مطابق مقبوضہ علاقہ ہے: ابو الغیط

احمد ابو الغیط (عرب لیگ)
احمد ابو الغیط (عرب لیگ)

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کل کہا کہ "مشرقی القدس (یروشلم) بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ علاقہ ہے اور اس کے ساتھ کسی دوسری صورت میں برتاؤ کرنا جائز نہیں ہے۔" انہوں نے "ٹویٹر" پر اپنے ذاتی صفحے پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ "جو لوگ بین الاقوامی قانون کے احترام کا مطالبہ کرتے ہیں انہیں دوہرا معیار لاگو نہیں کرنا چاہیے۔"
عرب لیگ سیکرٹری جنرل نے جمعرات کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے ضمن میں کوسوو کی خاتون صدر فیوزا عثمانی کا خیر مقدم کیا۔
لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان جمال رشدی نے کہا کہ ابو الغیط نے "کوسوو کی خاتون صدر کی طرف سے مزید بین الاقوامی اعتراف اور علاقائی و بین الاقوامی تعلقات کے حصول کے لیے اپنے ملک کی کوششوں کے بارے میں دی گئی بریفنگ کو سنا۔"(...)

اتوار - 29 صفر 1444 ہجری - 25 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [16007]
 



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]