خادم حرمین بحرین کے بادشاہ کا خیر مقدم کر رہے ہیں

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل جدہ کے السلام پیلس میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا خیر مقدم کیا (واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل جدہ کے السلام پیلس میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا خیر مقدم کیا (واس)
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کے دورے پر پہنچنے والے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا کل (بروز اتوار) جدہ کے السلام پیلس میں خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران خادم حرمین شریفین نے اپنے مہمان اور ان کے ساتھ آنے والوں کو خوش آمدید کہا جبکہ بحرین کے بادشاہ نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ ملاقات کو خوشی کا اظہار کیا۔ خادم حرمین شریفین نے مملکت بحرین کے بادشاہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ استقبالیہ اور ضیافت میں شہزادہ خالد بن سعد بن فہد، شہزادہ سطام بن سعود، شہزادہ فیصل بن سعود بن محمد، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن "ساتھی وزیر" شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، شہزادہ سعود بن سلمان اور شہزادہ راکان بن سلمان نے شرکت کی۔
بحرین کی جانب سے بحرین کے بادشاہ کے خصوصی نمائندے شیخ محمد بن مبارک آل خلیفہ، شاہی عدالت کے وزیر شیخ خالد بن احمد بن سلمان آل خلیفہ، سروے اینڈ لینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے سربراہ شیخ سلمان بن عبداللہ بن حمد آل خلیفہ، بحرین کے بادشاہ کے میڈیا امور کے مشیر نبیل الحمر، وزیر خزانہ اور قومی معیشت شیخ سلمان بن خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ، شاہی پروٹوکول کے سربراہ میجر جنرل خلیفہ الفضالہ، سعودی عرب میں بحرین کے سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن بن علی آل خلیفہ اور شاہی ہوابازی کے سربراہ ابراہیم القعود نے شرکت کی۔
شاہ حمد بن عیسیٰ گزشتہ روز جدہ پہنچے تو شاہ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ المکرمہ علاقے کے امیر شہزادہ خالد الفیصل اور شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے ان کا استقبال کیا۔

پیر - یکم ربیع الاول 1444ہجری - 26 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [1608]
 
امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]