سعودی عرب کا ایک بار پھر سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

سعودی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں (واس)
سعودی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں (واس)
TT

سعودی عرب کا ایک بار پھر سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

سعودی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں (واس)
سعودی وزیر خارجہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں (واس)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے اپنے ملک کی حمایت کی تجدید کی ہے۔  سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر پرسوں شام مملکت کے خطاب میں وضاحت کی گئی کہ اقوام متحدہ کے قیام اور سان فرانسسکو چارٹر پر دستخط کرنے میں مملکت کی شرکت دین اسلام کی دی گئی تعلیمات اور حقیقی عرب روایات کے مطابق تھی جس میں انصاف، احسان، تعاون، امن اور مکالمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا: "مملکت ہماری دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں کے فریم ورک کے اندر کثیر الجہتی بین الاقوامی کارروائی کی حمایت جاری رکھے گی اور ہر اس کام میں فعال طور پر حصہ لے گی اور اس میں پہل کرے گی جو زیادہ پرامن اور منصفانہ دنیا کے لیے کردار ادا کرے اور ہمارے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک امید افزا مستقبل حاصل کرے۔ مملکت، بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے میں اقوام متحدہ کے اہداف اور مقاصد کے حصول کی اپنی مستقل خواہش کی بنیاد پر سلامتی کونسل کی اصلاح کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتی ہے، تاکہ یہ  آج کی ہماری حقیقت کی نمائندگی کرنے میں زیادہ منصفانہ ہو، بین الاقوامی برادری کی تبدیلیوں اور پیشرفت سے ہم آہنگ رہنے میں زیادہ موثر اور اس کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ با اثر ہو۔"(...)

پیر - یکم ربیع الاول 1444ہجری - 26 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [1608]
 
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]