بدترین صورتحال سے بچنے کے لئے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہوئے روابط

بدترین صورتحال سے بچنے کے لئے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہوئے روابط
TT

بدترین صورتحال سے بچنے کے لئے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہوئے روابط

بدترین صورتحال سے بچنے کے لئے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہوئے روابط
ماسکو کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف خبردار کئے جانے کے بعد یوکرین کے 4 علاقوں کو روس کے ساتھ الحاق کرنے کے لئے ہونے والے ریفرنڈم سے متعلق موجودہ واقعات کے پس منظر میں ایک جیسے ذرائع نے روس اور امریکہ کے درمیان روابط کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کل نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ مناسب سطح پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے روابط موجود ہیں لیکن وہ بہت وقفے وقفے کے نوعیت سے ہیں اور اس سے ہر فریق کو پوزیشن کے بارے میں کم از کم کچھ فوری پیغامات کا تبادلہ کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔

اسی سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیانات میں تصدیق کیا ہے کہ امریکی حکام نے اپنے روسی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں باتیں بند کریں اور اگر روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو خوفناک نتائج سے دوچار ہونا پڑے گا۔(۔۔۔)

منگل 02 ربیع الاول 1444ہجری -  27 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16009]

سلیوان نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ "ہفتوں کے اندر" غزہ میں جنگ کی شدت کو کم کرنے کی ضرورت ہے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان (روئٹرز)

امریکی اور اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور جنگی کونسل کے اراکین کو غزہ میں جنگ کی شدت کو "مہینوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں" کم کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

ایک سینئر امریکی اہلکار نے نیوز ویب سائٹ "اکسیوس" کو بتایا کہ سلیوان نے تمام ملاقاتوں میں یہ واضح کیا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں شروع کی گئی شدید مہم کو ہفتوں کے اندر کم شدید مرحلے میں داخل ہونا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی حتمی مدت نہیں ہے، کیونکہ امریکہ اس مہم کو جاری رکھنے کی ضرورت کو سمجھتا ہے، "لیکن کم شدت کے ساتھ۔"

اسرائیلی میڈیا نے سلیوان کے ٹیلی ویژن بیانات کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ "مغربی کنارے اور غزہ کو ایک دوسرے سے منسلک ہونا چاہیے... جو کہ ایک نئی فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کے تحت ہو۔" (...)

جمعہ-02 جمادى الآخر 1445ہجری، 15 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16453]