عربی میں "الشرق ڈسکوری" چینل شروع کرنے کے لئے شراکت داری ہوئی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3900206/%D8%B9%D8%B1%D8%A8%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D8%B4%D8%B1%D9%82-%DA%88%D8%B3%DA%A9%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DA%86%DB%8C%D9%86%D9%84-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%DA%A9%D8%AA-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DB%81%DB%92
عربی میں "الشرق ڈسکوری" چینل شروع کرنے کے لئے شراکت داری ہوئی ہے
جمانا الراشد اور جیمی کیک کو معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
دبئی:«الشرق الأوسط»
TT
دبئی:«الشرق الأوسط»
TT
عربی میں "الشرق ڈسکوری" چینل شروع کرنے کے لئے شراکت داری ہوئی ہے
جمانا الراشد اور جیمی کیک کو معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں میڈیا گروپ کے طور پر معروف سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (SRMG) اور معروف عالمی میڈیا اور تفریحی کمپنی "وارنر برادرس ڈسکوری" (WBD) نے ایک طویل مدتی شراکت داری پر دستخط کرکے عربی زبان کے نئے ٹی وی چینل الشرق ڈسکوری کے افتتاح کا اعلان کیا ہے جس کے دیکھنے والے وسیع پیمانہ کثیر دلچسپی والے سامعین ہوں گے جس کا مقصد خطے کے میڈیا اور (SRMG)کے فراہم کردہ پلیٹ فارمز میں شامل ہونا ہے۔
(SRMG) کے سی ای او جمانا راشد الراشد نے کہا ہے کہ عالمی "وارنر برادرس ڈسکوری" کے ساتھ یہ اسٹریٹجک تعاون جدید طریقوں کے ساتھ متعدد پلیٹ فارمز کے ذریعہ مزید متحرک اور جدید عربی مواد فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو بڑھائے گا؛ لہذا، یہ شراکت داری ہماری ترقی کی طرف مزید ایک قدم ہے جو مختلف ناظرین کو متنوع اور خصوصی مواد فراہم کرنے کے سلسلہ میں گروپ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)