روس نے ترکی کی سرحد پر شامی اپوزیشن پر کیا حملہ

شامی ترک سرحد کے قریب ادلب کے شمال میں روسی فضائی حملوں کا نشانہ بننے والی جگہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
شامی ترک سرحد کے قریب ادلب کے شمال میں روسی فضائی حملوں کا نشانہ بننے والی جگہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

روسی طیاروں نے شامی اپوزیشن دھڑے کے ایک کیمپ پر شامی ترک سرحد سے ایک کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حزب اختلاف اور عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں اور ترکی کی سرحد کے اتنے قریب ہونے والے حملوں کی وجہ سے ان اپوزیشن دھڑے غم وغصے سے پھوٹ پڑے ہیں جن کا خیال تھا کہ سرحد سے ان کی قربت نے انہیں زیادہ تحفظ فراہم کیا ہے۔

ادلب کے شمال میں باب الہوی اسپتال کے طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی کی سرحد کے قریب کیمپوں کو نشانہ بنانے والے روسی حملوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 8 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اسی سلسلہ میں کلبیت کے سرحدی علاقے میں الامل کیمپ کے ڈائریکٹر محمد الحسون نے کہا ہے کہ روسی جنگجوؤں نے اچانک کلبیت میں بے گھر ہونے والے کیمپوں کے احاطے کے علاقہ پر زیادہ دھماکہ خیز ویکیوم میزائل داغنا شروع کر دیا جو ترکی کی سرحد سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جس سے بے گھر ہونے والوں میں بڑی خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ شام-ترکی کی سرحد کے بالکل قریب کیمپوں پر چھاپوں میں یہ کشیدگی اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور یہ بھی کہا کہ بے گھر ہونے والے لوگوں کا خیال ہے کہ روسی جنگجوؤں کو سرحد تک پہنچنے کی اجازت نہیں ہے اور حیرت کی بات ہے کہ ان حملوں کے بارے میں ترک خاموش ہے۔(۔۔۔)

بدھ 03 ربیع الاول 1444ہجری -  28 ستمبر   2022ء شمارہ نمبر[16010]    

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]