مراکش اور عمانی وزراء انصاف کا عدالتی شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

عبداللطیف وہبی کل مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر برائے انصاف و قانونی امور کے ساتھ گفتگو کے دوران (الشرق الاوسط)
عبداللطیف وہبی کل مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر برائے انصاف و قانونی امور کے ساتھ گفتگو کے دوران (الشرق الاوسط)
TT

گزشتہ روز مسقط میں مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی نے سلطنت عمان کے وزیر برائے انصاف و قانونی امور ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن سعید السعیدی سے بات چیت کی۔
ملاقات کے دوران وہبی نے اپنے عمانی ہم منصب کو انصاف کے میدان میں مراکش کے تجربے اور جامع اور گہری اصلاحات کے محور سے آگاہ کیا جسے نطام انصاف جانتا ہے اور جو مملکت مراکش کے لئے ایک اسٹریٹجک ورکشاپ شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے تیار شدہ قوانین اور قانون سازی کی سطح پر عدالتی اصلاحات میں مملکت کی طرف سے کی جانے والی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی، علاوہ ازیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے فروغ سے متعلق گہری تبدیلیاں اور ترامیم، منصفانہ ٹرائل کی ضمانت اور انسانی حقوق کے اصولوں اور اقدار کو تقویت دینے والے امور کو شامل کیا گیا۔ اسی طرح عدالتوں اور ڈیجیٹلائزیشن سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کی سطح پر مسلسل تربیت کی تجدید کے علاوہ دیگر ورکشاپس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عمان کے وزیر انصاف نے مراکش کے وزیر انصاف، سلطنت عمان میں مملکت مراکش کے سفیر طارق الحسیسن اور وزیر کے ہمراہ آنے والے وفد کو سلطنت عمان میں انصاف کے میدان میں ہونے والی اہم ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔(...)

جمعرات - 4 ربیع الاول 1444 ہجری - 29 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [16011]
 
کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]