فٹ بال انڈونیشیا اسٹیڈیم کی "تباہی" پہ رو رہا ہے

گیس کے استعمال نے تباہی کو مزید بھڑکا دیا... اور ہلاکتوں کی تعداد 125 سے تجاوز کر گئی

پیرامیڈیکس انڈونیشیا اسٹیڈیم کے حادثے میں زخمیوں میں سے ایک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں (رائٹرز)
پیرامیڈیکس انڈونیشیا اسٹیڈیم کے حادثے میں زخمیوں میں سے ایک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں (رائٹرز)
TT

فٹ بال انڈونیشیا اسٹیڈیم کی "تباہی" پہ رو رہا ہے

پیرامیڈیکس انڈونیشیا اسٹیڈیم کے حادثے میں زخمیوں میں سے ایک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں (رائٹرز)
پیرامیڈیکس انڈونیشیا اسٹیڈیم کے حادثے میں زخمیوں میں سے ایک کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں (رائٹرز)

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم سے کم 125 ہو چکی ہے جو ایک میچ کے اختتام پر ہزاروں شائقین کے فٹ بال سٹیڈیم پر حملہ کرنے کے بعد ہونے والی بھگدڑ اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مجبوراً آنسو گیس فائر کرنے کے سبب ہے۔
جب کہ بہت سے لوگوں نے تاریخ کے بدترین اسٹیڈیم حادثات کو یاد کیا، جس میں 1989 میں ہلزبرو کا واقعہ بھی شامل تھا جس میں 96 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے اکثریت لیورپول کے شائقین کی تھی، جو اایف اے کپ کے سیمی فائنل میں نوٹنگھم فاریسٹ کے خلاف ریڈ ٹیم کے میچ کے دوران، ایک تنظیمی غلطی کی وجہ سے شائقین کی بھگدڑ، سیکیورٹی اہلکاروں کے عدم تعاون اور دروازے بند کرنے کئ سبب ہوئیں۔ انڈونیشیا میں ملنگ اسٹیڈیم کا حادثہ تاریخ کے المناک اسٹیڈیم حادثات کی فہرست میں سرفہرست ہے، ہلاکتوں کی اس بلند ترین تعداد اور اس کے علاوہ 320 افراد کے زخمی ہونے کے باوجود جنوب مشرقی ایشیا میں واقع اس جزیرہ نما ملک میں فٹ بال کے شائقین کے درمیان تصادم سے منسلک حادثات مسلسل دیکھے جاتے ہیں۔ "اریما ایف سی" کلب کے شائقین "بیرسیبایا سورابایا" ٹیم سے 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہارنے پر مالنگ شہر کے کنجوروہان اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ بیس سالوں میں یہ پہلا موقع تھا کہ "اریما ایف سی" ٹیم اپنے عظیم حریف سورابایا سے ہار گئی تھی۔(...)

پیر - 8 ربیع الاول 1444 ہجری - 03 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16015]
 
"ایشین گیمز" کے کوارٹر فائنل تک پہنچنے کے لیے سعودی-انڈین ریس

سعودی اولمپک ہینڈ بال ٹیم مقابلوں سے باہر ہو گئی ہے (سعودی اولمپک)

ایشین گیمز میں سعودی عرب کی موجودگی اب بھی مختلف میڈلز جیتنے کی منتظر ہے۔ جب کہ ایشین گیمز کے یہ مقابلے رواں ماہ کی 23 تاریخ سے چینی شہر ہانگزو میں جاری ہیں اور اگلے ماہ اکتوبر کی 8 تاریخ تک جاری رہیں گے۔

الیکٹرانک اسپورٹس ٹیم، جس میں مشعل البراک، نواف السالم، نواف الخویطر، عبدالعزیز المبارک، اجواد وزان اور نواف الجعید شامل ہیں، کو "لیگ آف لیجنڈز"  گیمز کے مقابلے کے کوارٹر فائنل سے باہر کر دیا گیا تھا۔" کیونکہ اس دوران ان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوا جس نے یہ میچ صفر کے مقابلے دو گول سے جیت لیا تھا۔

ہینڈ بال کے مقابلے میں سعودی قومی ٹیم نے ایران کے ساتھ میچ کو 23-23 کے اسکور سے برابر کر کے اس مقابلے کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع گنوا دیا، اور اس طرح جاپانی ٹیم اور رنر اپ ایرانی ٹیم نے گرین ٹیم سے گولز کے فرق کے سبب اس گروپ سے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جمعرات-13 ربیع الاول 1445ہجری، 28 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16375]

سعودی کھلاڑی العتیبی "ایشین گیمز" میں باکسنگ کے فائنل میں پہنچ گئے

الفیصل تیراکی کے چیمپئنز کو میڈل دینے کی تقریب میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)

سعودی باکسنگ قومی ٹیم کے کھلاڑی عبدالعزیز العتیبی نے چین میں ہونے والے ایشین گیمز کے 51 کلوگرام وزن کے کھلاڑیوں کے مقابلے کے 16ویں راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو کہ پیر کے روز اولمپک سینٹر میں ہونے والے مقابلے میں ترکمانستان کے کھلاڑی دیانیش اناسیدوف کے خلاف 4-1 سے فتح حاصل کرنے کے بعد ہے۔

جب کہ یہ اس وقت ہے کہ جب ان کی ساتھی کھلاڑی رغد النعیمی 66 کلوگرام وزن کی کھلاڑیوں کے مقابلے میں قازقستان کی ناتالیہ بوغدانووا سے شکست کھانے کے بعد حاکم کے فیصلے پر ٹورنامنٹ کے مقابلوں کو چھوڑ دیا۔

دوسری جانب، سعودی ہینڈ بال ٹیم نے چوتھے گروپ کے مقابلوں میں اپنا دوسرا میچ منگولیا کی ٹیم کے خلاف 45-15 کے اسکور کے ساتھ جیت لیا ہے۔ (...)

منگل-11 ربیع الاول 1445ہجری، 26 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16373]

تہران میں شائقین کے ہجوم نے آنسوؤں کے ساتھ رونالڈو اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا

نصراویہ وفد کی تہران روانگی سے قبل رونالڈو ریاض کے ہوائی اڈے پر (الشرق الاوسط)

ایک تاریخی منظر میں جس کا مشاہدہ شہر شاذ و نادر ہی کرتے ہیں جب کہ مقابلہ کرنے والے کلبوں کے وفود کی میزبانی کرتے ہوئے، سعودی النصر ٹیم کے وفد نے اے ایف سی میں پرسیپولیس سے ملاقات کی تیاری کے لیے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچنے کے دوران ایک ایسا ہجوم حاصل کیا جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔

سعودی سودوں کی ہلچل کے درمیان ایشین چیمپئنز لیگ کا آغاز

سعودی سودوں کی ہلچل کے درمیان ایشین چیمپئنز لیگ کا آغاز
TT

سعودی سودوں کی ہلچل کے درمیان ایشین چیمپئنز لیگ کا آغاز

سعودی سودوں کی ہلچل کے درمیان ایشین چیمپئنز لیگ کا آغاز

ایشین چیمپئنز لیگ کے مقابلے پچھلے ایڈیشنز کی نسبت اس بار ایک مختلف وقت میں ہو رہے ہیں جو کہ کیلنڈر سال سے قطع نظر کھلاڑیوں کی منتقلی کے سیزن کے دوران ہو رہے ہیں۔

موسم گرما کی تاریخی منتقلی جو سعودی لیگ کو 17ویں "عالمی سطح پر" لے آیا

سعودی لیگ دنیا کی دس مضبوط ترین لیگ کے دہانے پر ہے (الشرق الاوسط)

فٹ بال کی منتقلی میں مہارت رکھنے والی ویب سائٹ "ٹرانسفر روم" کے مطابق، سعودی پروفیشنل لیگ نے "مضبوط ترین بین الاقوامی لیگز" کی فہرست میں اپنا زبردست سفر جاری رکھتے ہوئے عالمی سطح کے 17ویں نمبر پر پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں سعودی لیگ کے لیے تاریخی سمر ٹرانسفر مارکیٹ کے بعد عالمی سطح پر 39 ویں نمبر سے 17 ویں نمبر پر آنے کی مخصوص اور دلچسپ چھلانگ کا انکشاف کیا، اس طرح یہ لیگز کے درمیان عالمی اخراجات میں دوسرے نمبر پر ہے۔

"ٹرانسفر روم" ویب سائٹ پر کھلاڑیوں کے معیار کے پوائنٹس کا حساب لگا کر ان کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور ہر کھلاڑی کے معیار کا حساب اس ٹیم کے معیار کے مطابق کیا جاتا ہے جس کے لیے وہ کھلاڑی کھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑی کی مسلسل شرکت، حریفوں کے معیارات اور کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ پوزیشن میں نمایاں اور عمومی اعدادوشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا تعین کیا جاتا ہے۔

الاتحاد کلب کے کھلاڑی کریم بینزیما 95.1 پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں آنے والے بہترین نئے کھلاڑی کے طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد الاہلی(نیشنل) کلب کے کھلاڑی ریاض محرز 88.7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور پھر ان کے بعد النصر کلب کے دفاعی کھلاڑی لاپورٹے 88.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔(...)

جمعہ-30 صفر 1445ہجری، 15 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16362]

ویٹ لفٹنگ ورلڈ کپ میں عرب کامیابی... اور امریکی ریکارڈ

مصری ویٹ لفٹر کریم ابو کحلہ، جس نے دو گولڈ میڈل جیتے (الشرق الاوسط)

عرب قومی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بدھ کے روز ریاض شہر میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دوران 96 کلوگرام وزن کے مقابلے میں نو میں سے چھ مختلف تمغے حاصل کیے، جو ٹورنامنٹ میں عرب تمغوں کی پہلی فصل ہے۔

اس دوران مصری ویٹ لفٹر کریم ابو کحلہ نے 174 کلوگرام وزن اٹھا کر اسنیچ میں چاندی کے ساتھ شروع کرتے ہوئے تین مختلف تمغے جیتے، جن میں174 کلوگرام وزن اٹھانے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ، اس کے بعد 213 کلوگرام وزن اٹھانے کے مقابلے میں سونے کا تمغہ اور پھر مجموعی طور پر 387 کلوگرام وزن اٹھا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اسنیچنگ میں، عراقی کھلاڑی حسن لامی نے 175 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا اور کوریا کے "جونگ وون" نے 172 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

کورین کھلاڑی "جونگ" نے 212 کلو گرام وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ مصر کے حسنی السعید نے 209 کلوگرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیتا، مجموعی طور پر کورین "جونگ" نے 384 کلوگرام وزن اٹھا کر دوسرے اور عراقی لامی نے 379 کلوگرام وزن اٹھا کر تیسرے نمبر پر رہے۔ (...)

جمعرات-29 صفر 1445ہجری، 14 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16361]

سعودی "اسپورٹس" کا اپنے الیکٹرانک پلیٹ فارمز کو متحد کرکے ڈیجیٹل تبدیلی کی حمایت کا اعلان

وزارت کھیل اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کا منظر (وزارت کھیل)

منگل کے روز، سعودی وزارت کھیل نے جامع حکومتی پروگرام کے اہداف کے مطابق وزارت کے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کو سپورٹ کرنے کے لیے کھیلوں کے نائب وزیر بدر القاضی اور ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینئر احمد الصویان کی موجودگی میں ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کا مقصد کھیلوں کے شعبے کے پلیٹ فارمز اور ایپلی کیشنز کو متحد کرنا، سرکاری خدمات کے لیے ڈیجیٹل اخراجات میں کارکردگی کو حاصل کرنا اور وزارت کھیل اور دیگر شعبوں کے درمیان بات چیت کو تیز اور آسان بنانا ہے۔ اس معاہدے سے متعلق مشاورت اور خدمات فراہم کرنے کے علاوہ جامع حکومتی پروگرام کے اہداف کے مطابق ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کو سپورٹ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ یہ معاہدہ کھیلوں کی وزارت سے منسلک 18 پلیٹ فارمز کو متحد کرتا ہے، تاکہ وہ ایک ہی چھت اور پلیٹ فارم کے تحت کام کریں اور اسپورٹس سرگرمیوں اور اس کی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کے کام کو آسان بنایا جا سکے۔ اسی طرح ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کو بہتر بنا کر اس سے مستفید ہونے والوں کے تجربے کو بہتر کیا جا سکے۔(...)

بدھ-28 صفر 1445ہجری، 13 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16360]

گرین شرٹس، جنوبی کوریا کے ساتھ دوستانہ مقابلے میں "البریکان" کو یاد کررہی ہے

سعودی قومی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے سے پہلے (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے فراس البریکان کا صحت کی خرابی کے سبب ٹریننگ سیشن میں شرکت نہ کرنے کے بعد اعلان کیا کہ وہ "منگل کے روز" جنوبی کوریا کے ساتھ دوستانہ میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔

سعودی قومی ٹیم نے اگلے جنوری سے شروع ہونے والے 2023 ایشین کپ کے لیے تیاری کے پروگرام کے دوسرے مرحلے میں منگل کے روز "سینٹ جیمز پارک" میں جنوبی کوریا کے ساتھ کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کے لیے اپنی تیاریاں گذشتہ کل مکمل کر لیں تھیں۔

تربیتی سیشن میں سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین یاسر المسحل، ابراہیم القاسم اور سیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔

گرین شرٹس کھلاڑیوں نے اپنی ٹریننگ کوچ "رابرٹو مانشینی" کی زیر نگرانی کی، جب کہ ورزش کا آغاز وارم اپ اور پھر قبضہ کرنے کی مشقوں سے ہوا اس کے بعد انہیں آدھے میدان میں تقسیم کر دیا گیا اور پھر تربیتی سیشن کا اختتام اسٹریچنگ ایکسرسائز کے ساتھ ہوا۔ جبکہ کھلاڑی "ریاض شراحیلی" نے میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اپنے علاج کا پراسس جاری رکھا۔

منگل-27 صفر 1445ہجری، 12 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16359]

جرمن فیڈریشن نے فليک کو برطرف کر دیا اور قومی ٹیم کو بچانے کے لیے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی

جاپان سے ذلت آمیز شکست نے فليک کو جرمنی کی کوچنگ سے برطرف کردیا (رائٹرز)

جرمنی نے ہفتے کے روز وولفسبرگ میں ایک دوستانہ میچ میں جاپان کے ہاتھوں 1-4 سے ذلت آمیز شکست کے بعد اپنے کوچ ہینسی فلیک کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے بعد اپنی قومی ٹیم کے لیے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جو کہ قطر کے گذشتہ ورلڈ کپ میں رنر اپ فرانس کے خلاف متوقع میچ سے ایک روز قبل اور 2024 کے یورپی کپ فائنل کی میزبانی سے 9 ماہ قبل ہے۔

یاد رہے کہ فلیک 1926 میں اس عہدے کی تخلیق کے بعد سے برطرف ہونے والے پہلے اور واحد کوچ بن گئے ہیں۔

نئے کوچ کی تقرری تک جرمن فٹبال فیڈریشن کے اسپورٹس ڈائریکٹر اور 2002 کے ورلڈ کپ فائنل میں اس کی قیادت کرنے والے سابق جرمن کوچ روڈی فولر عارضی طور پر قومی ٹیم کی نگرانی کریں گے۔

جرمن فیڈریشن کے صدر برنڈ نیویندورف نے ایک بیان میں کہا: "برطرف کرنے سے گریز نہیں کیا جا سکتا اور خاص طور پر حالیہ خراب نتائج کے بعد۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ ہمارے لیے اب تک کا سب سے مشکل ترین فیصلہ تھا، لیکن ٹیم کو یورپی کپ، جس کی ہم میزبانی کرنے جا رہے ہیں، اس میں مقابلہ کے لیے ایک مثبت نئے جذبے اور اعتماد کی ضرورت ہے۔"

یاد رہے کہ فلیک کی برطرفی جرمن قومی ٹیم کے منگل کے روز فرانس کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے سے پہلے ہے۔ اب مقامی اخبارات میں جو نام فلیک کی جگہ نامزدگی کے لیے گردش کر رہے ہیں ان میں نمایاں ترین ناموں میں گذشتہ مارچ میں اپنے عہدے سے برطرف کیے گئے بائرن میونخ کے سابق کوچ جولین ناگلسمین، گزشتہ سیزن میں اینٹراچٹ فرینکفرٹ کے ساتھ یورپی لیگ کے فاتح آسٹریا کے اولیور گلاسنر اور اسٹیفن کنٹز شامل ہیں، جو نوجوانوں کی ٹیم کے ساتھ دو بار یورپی چیمپئن (2017 اور 2021 میں) رہ چکے ہیں۔(...)

پیر-26 صفر 1445ہجری، 11 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16358]

2025 اور 2027 کے افریقہ کپ کی میزبانی کا فیصلہ رواں ماہ کیا جائے گا

افریقی فٹ بال فیڈریشن (سی اے ایف) نے جمعرات کو کہا کہ 2025 اور 2027 افریقی نیشنز کپ کے فائنل کی میزبانی کے بارے میں طویل انتظار کے بعد فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

"سی اے ایف" نے ایک بیان میں مزید کہا کہ 27 ستمبر کو قاہرہ میں افریقن فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا جائے گا کہ ٹورنامنٹ کے دو ایڈیشنز کی میزبانی کون کرے گا۔

گزشتہ اکتوبر میں فریقن فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے گینیا سے 2025 کے فائنل کی میزبانی کا حق چھیننے کے بعد تقریباً ایک سال سے ہر کوئی اس فیصلے کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہے۔ (...)

جمعہ-23 صفر 1445ہجری، 08 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16355]