شمالی کوریا کے بیلسٹک نے جاپان کو خوفزدہ کردیا ہے

شمالی کوریا کے بیلسٹک نے جاپان کو خوفزدہ کردیا ہے
TT

شمالی کوریا کے بیلسٹک نے جاپان کو خوفزدہ کردیا ہے

شمالی کوریا کے بیلسٹک نے جاپان کو خوفزدہ کردیا ہے
گزشتہ روز شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس سے اس ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور اس کے حکام نے رہائشیوں کو خبردار کرنے اور انہیں قلعہ بند جگہوں پر پناہ لینے کو کہا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا پتہ لگایا ہے جو جاپان کے اوپر مشرق کی طرف تقریباً 17 (آواز سے 17 گنا تیز) کی رفتار سے اڑتا ہے اور یہ سال کے آغاز سے پیانگ یانگ کے فوجی تجربات میں واضح اضافہ ہے۔

فوری طور پر امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیڈا کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لئے امریکی عزم کا یقین دلایا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے پیانگ یانگ کی جانب سے اس میزائل کے تجربے کو جاپانی عوام کے لئے خطرہ، خطے میں عدم استحکام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
امریکی صدر نے جاپانی وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ واشنگٹن دو طرفہ طور پر فوری اور طویل مدتی ردعمل کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں رہنا جاری رکھے گا۔(۔۔۔)

بدھ 10 ربیع الاول 1444ہجری -  05 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16017]    



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]