مسلسل دوسرے سال بھی الشرق الاوسط کو ملا پولیٹیکل جرنلزم ایوارڈ

مسلسل دوسرے سال بھی الشرق الاوسط کو ملا پولیٹیکل جرنلزم ایوارڈ
TT

مسلسل دوسرے سال بھی الشرق الاوسط کو ملا پولیٹیکل جرنلزم ایوارڈ

مسلسل دوسرے سال بھی الشرق الاوسط کو ملا پولیٹیکل جرنلزم ایوارڈ
مسلسل دوسرے سال بھی اخبار "الشرق الاوسط" نے سیاسی صحافت کے زمرے میں عرب پریس ایوارڈ جیتا ہے اور یہ محمد نبیل حلمی کے ایک کام کے لئے دیا گیا ہے جس کا عنوان "بحیرہ روم میں یورپی توانائی بحران کی تشکیل اتحاد" ہے اور یہ کل دبئی میں فاتحین کے اعزاز میں "عرب میڈیا ایوارڈ" کے اپنے 21ویں اجلاس میں ہوا ہے۔

انڈیپنڈنٹ عربیہ اخبار کو "بہترین نیوز پلیٹ فارم" کیٹیگری میں ڈیجیٹل میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ سعودی اخبار الجزیرہ کے چیف ایڈیٹر خالد المالک کو تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط ان کے طویل کیریئر کے اعتراف میں "میڈیا پرسنالٹی آف دی ایئر" ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور ڈاکٹر راشد الخیون کو "بہترین کالم نگار" کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور اس کے علاوہ عرب میڈیا ایوارڈز کے فاتحین اور دیگر ایوارڈز کیٹیگریز کو بھی نوازا گیا ہے اور یہ عرب میڈیا فورم کے بیسویں سیشن کے آغاز کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس کا عنوان "میڈیا کا مستقبل" ہے۔

مزید برآں، عرب میڈیا فورم کے عہدیداروں اور شرکاء نے اس شعبے کے لئے ایک مربوط عرب حکمت عملی تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور آنے والے دور میں اس شعبے کی ترقی کے لئے مستقبل میں انکیوبٹنگ ماحول پیدا کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

دبئی میڈیا کونسل کے چیئرمین شیخ احمد بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ عرب میڈیا فورم نے تعمیری مکالمے کے لئے ایک میدان تشکیل دیا ہے جس کا مقصد عرب میڈیا اداروں کی عالمی تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہنے اور میڈیا کی ترقی میں تعاون کرنے کی صلاحیت پر زور دینا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 10 ربیع الاول 1444ہجری -  05 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16017]    

خالد بن سلمان کا اٹلی، الجزائر اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شہزادہ خالد بن سلمان ریاض میں اپنے دفتر میں باکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران (واس)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے اطالوی ہم منصب جویدو کروسیتو، الجزائر کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سعید شنقریحہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

سعودی وزیر دفاع نے ریاض میں ان سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور باہمی تعاون کو بڑھانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب کے ان تینوں ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا۔

اسی طرح مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات، تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

شہزادہ خالد بن سلمان اور ایطالوی وزیر کروسیتو نے دفاعی اور فوجی صنعتوں کے شعبوں میں سعودی اطالوی شراکت داری کا جائزہ لیا اور اپنے ممالک کے مفادات کے لیے انہیں ترقی دینے اور بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]