لبنان کے بینک نے ریاست پر ڈپازٹرز کی رقم کو ضائع کرنے کا لگایا الزام

ڈپازٹرز  کے احتجاجی مظاہرے کے دوران لبنان کے بینک کے ہیڈ کوارٹر کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک بوڑھے آدمی کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
ڈپازٹرز کے احتجاجی مظاہرے کے دوران لبنان کے بینک کے ہیڈ کوارٹر کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک بوڑھے آدمی کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
TT

بینکوں پر ہنگامہ آرائی کے رجحان کی واپسی کے ساتھ ہی لبنانی منڈیوں میں مالیاتی ہنگامہ آرائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز نمائندہ سنتھیا زرازیر نے اپنی جمع پونجی کا دعویٰ کرنے کے لئے ایک بینک برانچ پر دھاوا بول دیا ہے جبکہ پاؤنڈ کی قدر میں ایک نیا ریکارڈ بگاڑ ریکارڈ کیا گیا ہے کیونکہ ایک ڈالر کی قیمت 40 ہزار پاؤنڈ کی حد تک پہنچ گیا ہے اور اس کے بعد مواد اور اشیاء کی روزانہ قیمتوں میں خود بخود اضافہ ہو گیا ہے۔

بینک ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے اپنی معمول کی ڈپلومیسی سے ہٹ کر ڈیپازٹرز کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اس فضول خرچی کی ذمہ داری نہیں اٹھانے والی ہے بلکہ وہ ریاست اٹھائے گی جس نے ان کا پیسہ ضائع کیا اور وصولی کی منظوری دینے، ان کے لئے انصاف کے حصول کی منصوبہ بندی اور ضروری قانون سازی میں تاخیر کی اور انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خود اٹھائے تاکہ ملک میں جاری بحران سے نمٹنے کے لئے مناسب اور ممکنہ حل تلاش کرنے کے تمام متعلقہ فریقوں خصوصاً بینکوں اور ڈپازٹرز کی بات سنے۔

بینک ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بینکوں میں بڑے شیئر ہولڈرز کے زیادہ تر فنڈز نقد جمع نہیں ہو رہے ہیں، بلکہ وہ سرمائے میں سرمایہ کاری کے طور پر ہیں جو بحران کے آغاز میں بیس بلین ڈالر سے تجاوز کر گئے تھے اور ساتھ ہی بینکوں کے سرمائے سے منافع کا فیصد جو 2013 سے اب تک بینک کے شیئر ہولڈرز میں تقسیم کیا گیا ہے اسی مدت میں جمع کردہ سود کی سطح سے بہت کم ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 11 ربیع الاول 1444ہجری -  06 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16018]    

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]