الصدر تحریک" کے رہنما مقتدیٰ الصدر نے "عوامی مکالمے" میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کے آغاز کے اگلے ہی دن کل (بروز جمعرات) تمام عراقی گورنریٹوں میں "پیس بریگیڈز" کا کام منجمد کر دیا ہے سوائے گورنریٹ صلاح الدین (180 کلومیٹر شمال) کے، جہاں دو اماموں کے مزارات کے گرد بریگیڈ تعینات ہیں، جو تنظیم "القاعدہ" پر الزام عائد کرتی ہے کہ اس نے 2007 میں ان پر دھماکے کئے تھے، جس کی وجہ سے اس تاریخ میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی ہوئی تھی۔
"پیس بریگیڈز (السرایا)" ایک مسلح دھڑا ہے جسے الصدر نے 2014 میں "داعش" کے عروج کے بعد قائم کیا تھا اور ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں کے بڑے حصوں پر اس کا کنٹرول ہے۔ جبکہ یہ "مہدی آرمی" ملیشیا کی توسیع ہے، جسے الصدر نے 2003 میں عراق پر امریکی قبضے کے چند ماہ بعد قائم کیا تھا۔
الصدر نے ایک بیان، جس پر ان کی طرف سے صالح محمد العراقی المعروف "وزیر الصدر" کے دستخط ہیں، میں مسلح افواج کے جنرل کمانڈر اور وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے قیس الخز علی کی قیادت میں "عصائب اہل الحق" تحریک سے وابستہ ملیشیا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ "قیس اور ان جیسی جاہل ملیشیاؤں کو روکیں کیونکہ وہ دہشت گردی، پیسے اور طاقت کے سوا کچھ نہیں جانتیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ: "ہم گورنریٹ بصرہ میں فتنہ کو روکنے کے لیے پیس بریگیڈز سمیت تمام مسلح دھڑوں کو منجمد کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور تمام گورنریٹوں میں ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کا اعلان کرتے ہیں سوائے (صلاح الدین - سامرا اور اس کے ارد گرد) یا مسلح افواج کے موجودہ کمانڈر انچیف کی ہدایت کے مطابق۔" (...)
جمعہ - 12 ربیع الاول 1444 ہجری - 07 اکتوبر 2022 عیسوی شمارہ نمبر [16019]