بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتیں امریکی انتخابات پر اپنا سایہ ڈال رہی ہیں

بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل سمندری طوفان "ایان" سے متاثرہ علاقوں کے دورے سے واپسی پر (ای.پی.اے)
بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل سمندری طوفان "ایان" سے متاثرہ علاقوں کے دورے سے واپسی پر (ای.پی.اے)
TT

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم "اوپیک" کی جانب سے پیداوار میں کمی کے فیصلے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے نے آئندہ امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات پر سایہ ڈالا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور عمومی ڈیموکریٹس کو خدشہ ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ان کے جیتنے کے امکانات کو ختم کر دیں گی۔
یہ معمول ہے کہ امریکی ووٹرز جب پولنگ کے لئے جاتے ہیں تو ان کے پاس فائلوں کا ایک بنڈل ہوتا ہے جس کی روشنی میں وہ اپنا فیصلہ کرتے ہیں۔
ان فائلوں میں سب سے نمایاں عام طور پر معیشت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وائٹ ہاؤس نے حالیہ عرصے میں تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے، جو روس کے ساتھ بحران کے نتیجے میں گزشتہ جون میں ڈرامائی طور پر بڑھی تھیں۔(...)

جمعہ - 12 ربیع الاول 1444 ہجری - 07 اکتوبر 2022 عیسوی شمارہ نمبر [16019]
 
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]