ایرانی ڈرون شام اور عراقی سرحد کے قریب آگئے ہیں

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کو ان پانچ ایرانی فوجیوں کی آخری رسومات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جو شام میں گزشتہ 4 اگست کو مارے گئے تھے (اے ایف پی)
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کو ان پانچ ایرانی فوجیوں کی آخری رسومات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے جو شام میں گزشتہ 4 اگست کو مارے گئے تھے (اے ایف پی)
TT

ایران نے عراق کی سرحد کے قریب مشرقی شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ملیشیا کا دوسرا سب سے بڑا اجتماع المیادین شہر کے قریب الحیدریہ کے علاقے میں ڈرون کے لئے رن وے کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ایرانی ملیشیا نے مشرقی شام میں دیر الزور کے دیہی علاقوں میں المیادین کے قریب الحیدریہ کے علاقے میں ڈرونز کے لئے رن وے قائم کرنے کے مقصد سے کھدائی اور تعمیراتی طریقہ کار کو منتقل کر دیا ہے جہاں علاقے میں گلائیڈر طیاروں کے لئے دو ہوائی اڈے ہیں اور انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا ہے کہ یہ (حزب اللہ) کے ایک رہنما کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔

اور ایران جو شام کے صحرا میں البوکمال سے تدمر کے مغرب اور اس کے جنوب میں پھر رقہ کے جنوبی دیہی علاقوں میں کم از کم 40,000 مربع کلومیٹر پر اپنا اثر ورسوخ مسلط کئے ہوئے ہے اس نے گزشتہ ستمبر میں اپنے آس پاس میں جدید ہتھیاروں کا ایک بڑا اڈہ قائم کرنا شروع کردیا ہے اور یہ صحرائے البوکمال میں "امام علی"  اڈے سے ملتا جلتا المیادین کے قریب القوریہ بادیہ میں "عین علی" کے مزار کے دائرہ میں ہے اور پاسداران انقلاب کے تقریباً 30 افسران نے نئے اڈے کے قیام کے لئے مطالعات کی تیاری میں حصہ لیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 13 ربیع الاول 1444ہجری -  08 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16020]    

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]